کوئی انسان اگر کسی شخص سے حسد کرے تو اس کو کس طرح کے خواب آتے ہیں؟؟ حاسد شخص وہ ہوتا ہے جو حسد کرتا ہے۔ محسود اس کو کہتے ہیں جس سے لوگ حسد کریں۔ حاسد شخص حسد کر کر کے دوسرے بندے کو بیمار بھی کر دیتا ہے۔
حسد کی وجہ سے اس کی چغلی بھی کرے گا حسد کی وجہ سے اس کی غیبت کرے گا حسد کی وجہ سے اسے لڑائی کرے گا پھر اس سے یہ برداشت نہیں ہو گا کہ کسی طریقے سے یہ تباہ ہو جائے۔جس شخص سے حسد کیا جا رہا ہو ہوگا اسے خواب میں چھپکلی نظر آئے گی چھپکلی اس کے پیچھے بھاگ رہی ہوگی یا پھر دوسری صورت میں اسے بہت زیادہ چھپکلیاں نظر آئیں گی۔
اس کے علاوہ کسی شخص سے حسد کیا جا رہا ہو تو اس کو خواب میں کوئی شخص آنکھیں پھاڑ کر دیکھتا ہے۔اس شخص کو خواب میں موذی جانور نظر آئیں گے یا پھر وہ خود کو اونچائی سے گرتا ہوا دیکھے گا۔
بعض اوقات ایسی صورت میں کچھ لوگوں کو ایسے خواب بھی آتے ہیں کہ وہ کسی چیز میں پھنسے ہوئے ہوتے ہیں اور خود کو نکالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ اس چیز سے نہیں نکل پاتے۔نظر بد اور حسد سے بچنے کے لیے سورہ الناس کی تلاوت باقاعدگی سے کی جائے مختلف احادیث میں حسد اور نظر بد کے لیے سورہ الناس کو موثر قرار دیا گیا ہے۔