ایسے خواب اگر وہ کوئی دیکھے تو سمجھ لےکہ اب اس کی دعا قبول ہوگئی۔اس کی پریشانیاں حل ہوگئی۔ خواب کے بہت جلد واقعہ ہونے کی دلیل یہ ہےکہ حضرت امام ابن سنی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ رات کے تین حصے ہوتے ہیں۔ پہلی رات درمیانی رات اور آخری رات۔
جو خواب رات کے پہلے حصے میں آتا ہےتو اس کی تعبیر حضرت امام ابن سنی رحمت اللہ فرماتے ہیں پانچ سال کے بعد پوری ہوتی ہے اور فرمایہ کہ جو خواب رات کےدرمیانی حصے میں دیکھا جاتا ہے اس خواب کی تعبیرپانچ مہینے کے اندر واقعہ ہوگی۔ اورجو خواب رات کے آخری حصے میںدیکھا جاتا ہے اس کی تعبیردس دن کے اندر واقعہ ہوگی۔ خواب جتنا صبح کے قریب ہوگااتنا ہی سچا نیک اور جلد واقعہ ہونے والا ہوگا۔
ایسے خواب جن کے دیکھنے سے دعائیں قبول ہوں گی۔
:سبزہ دیکھنا
سبزہ یا سبزہ جیسی کوئی چیز جس نے خواب کے اندر دیکھی تو سمجھ لےکہ اس کی دعائیں قبول ہوں گی۔جس کے اوپر پریشانی مصیبت ہو، کوئی جادو وغیرہ کےاثرات ہوں اس کو برے خواب آتے ہیں۔ سبزہ کا دیکھنا یہ حالات درست ہو جانے کی طرف اشارہ ہے
:دعا کرتے ہوئے خود کو دیکھنا
خواب میں دعا کرتے ہوئے خود کو دیکھنا دعاقبول ہونے کی نشانی ہے۔ یہ خواب اچھے وقت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
:کوڑا دیکھنا
کوڑا دیکھنے والے کے لیے علماء اکرام فرماتے ہیںکہ یہ ایسے بندے کو خواب آتا ہے۔ جو اپنی مصیبت اورپریشانیوں کی وجہ سےاللہ سے دعا کر رہا تھاکہ اللہ پاک میری یہ پریشانیاں،میری یہ مصیبتوں کو تُو ٹال دے۔ اب اللہ پاک اس کی پریشانیاںاس کی مصیبتوں کو انشاءاللہ دور فرما دیں گے
:بیج بوتے ہو خود کو دیکھنا
خواب میں کھیتوں میںبیج بوتے ہو خود کو دیکھتا ہےتو اس کی تعبیر بھی بہت اچھی ہے۔یہ اس کی قبولیت کی طرف اشارہ ہے۔ اس نے بیج بوتے ہو خود کو دیکھاتو اسے اشارہ مل گیا ہےکہ اللہ پاک اس کے کاروبار کے اندرس کو ترقی عطا فرمائیں گے۔
:لیموں دیکھنا
اگر کوئی مرد یا عورت خواب کے اندر لیموں دیکھتا ہے اور وہ اپنی اولاد کی وجہ سے بڑا پریشان تھا۔ تو اللہ نے اس کے لئے نیک اور شریف بیٹے کا ارادہ کر لیا ہے۔ اللہ پاک اس کو نیک صالح اور شریف بیٹا عطا فرمائیں گے۔