کبھی کبھی ہم ایسے خواب دیکھتے ہیں جن میں گھبراہت ہوتی ہے جو برے ہوتے تو اس صورت کے اندر ہمیں کیا کرنا چاہئے اور ایسے خوابوں کے نقصان سے ہم کیسے بچ سکتے ہیں؟
صیح بخاری کی حدیث ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بے شک اچھا خواب اللہ تعالی کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب جس کے اندر گھبراہت ہو وہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے تو جب بھی تم میں سے کوئی برا خواب دیکھے جس کے اندر گبراہت ہو تو وہ جاگتے ہی تین مرتبہ اپنی بائیں جانب تھوک دے اور اللہ تعالی سے دعا کرے کہ اس خواب کا نقصان مجھے نہ ہو تو اس طرح کرنے سے وہ اس ۔خواب کے نقصان سے بچ جائے گا۔
ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتا دیا ہے کہ جب بھی انسان اس قسم کا خواب دیکھے جس کے اندر گھبراہت ہو تو وہ جاگتے ہی تین مرتبہ بائیں جانب تھوک دے اور اللہ تعالی سے دعا مانگے کہ مجھے اس کے شر اور نقصان سے بچا لیجئے تو انشاءاللہ اللہ تعالی اس کو زندگی کے اندر اس کے نقصان سے اس برے خواب کے شر سے بچا لیں گے۔
کبھی کبھی انسان کو عجیب عجیب سے خواب اس وجہ سے بھی آتے ہیں کہ وہ اپنی پاکی کا خیال نہیں رکھتا۔ پھر ایسا بھی ہوتا ہے کہ رات کو زیادہ کھانا کھا لیتے ہیں۔ اس کی وجہ سے انسان کا جسم ڈسٹرب ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے اسے نیند صحیح طریقے سے نہیں آتی اور وہ عجیب عجیب سے خواب دیکھتا ہے۔ اس قسم کی چیزوں سے بھی ہمیں بچنا چاہئے