جادو کے مریضوں کو کس طرح کے خواب آتے ہیں۔

 جادو کے مریضوں کو کس طرح کے خواب آتے ہیں؟ آج ہم ایسے چار خواب کا ذکر کریں گے جو  جادو کے مریضوں کو آتے ہیں۔ جن پر جادو کا جنات کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

:جانورنظرآنا

 اگر کسی کو خواب میں جانور نظر آتے ہیں۔وہ بھینس ہو سکتی ہے، بیل اونٹ شیر وغیرہ۔کوئی بھی جانور ان کو اپنے پیچھے لگا ہوا نظر آتا ہے یامار رہا ہے،مارنے کی کوشش کر رہا ہے، پیچھے بھاگ رہا ہے یا کچھ بھی اس طرح کا نظر آتا ہے اور وہ اس سے بچنے کے لیے بھاگتے ہیں۔ چیختے ہیں یا کچھ بھی اس طرح کاہو تویہ خواب جادو کے مریضوں کو لازمی آتے ہیں۔

:موزی جانور دیکھنا

دوسرا خواب جو جادو کے مریضوں کو آتا ہے وہ ہے کہ وہ سانپ چھپکلی یا کوئی اور موزی چیزیں دیکھنا۔ اپنے پیچھے لگی ہوئی موزی چیزیں دیکھنا یا وہ ان کو کاٹ رہی ہیں۔ جس مریض کو خواب میں یہ نظر آئے کہ چھپکلی نے یا سانپ نے اس کو کاٹ لیا ہے۔ یہ بھی جادو جنات کے ذریعے سے ہو سکتا ہے۔ سانپ اگر آپ کے پیچھے لگا ہے۔ڈسنے کے لیے نقصان پہنچانے کے لیے  یا ڈس رہا ہے۔ تو یہ جادو کے علامت ہے۔ ویسے سانپ دیکھنا جادو نہیں ہے۔ چپکلی کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔ ویسے چپکلی دیکھنا جادو نہیں ہے۔

:خود کو پھنسا ہوا دیکھنا

 تیسرا خواب  چادو کے مریض خود کو پھنسا ہوا دیکھتے ہیں۔ بند گلیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اسی طرح وہ دیکھتے ہیںکہ کسی کمرے میں پھنسے ہوئے ہیں راستہ نہیں مل رہا۔ کسی گھر میں پھنسے ہوئے راستہ نہیں مل رہا۔ کسی وادی میں ،جنگل میں،پہاڑ میں ان کو راستے نہیں مل رہا۔ بے بس ہیں۔ مطلب بلکل پریشان اور بے بس دیکھنا اپنے آپ کو  تو یہ بھی عموما جادو کے مریضوں کو خواب آتا ہے۔

:گم شدہ چیزیں دیکھنا

 چوتھا خواب ہےگم شدہ چیزیں دیکھنا۔ اپنی کوئی چیز گم دیکھنا۔ اپنی چیزوں کو خواب میں گم دیکھنا اور ان کو ڈھونڈنے کی کوشش کرنا لیکن وہ ملنی نہیںرہی یہ بھی شیطانی عمل کی علامت ہے۔ جیسے کہ اکثر مریض دیکھتے ہیں۔ ہم جوتا ڈھونڈ رہے ہیں۔ ہمیں جوتا نہیں مل رہا خواب میں۔

یہ چار خواب ہیں جو سخت جادو والے مریضوں کو آتے ہیں اور جب اس طرح کا خواب آئے۔ سب سے پہلے اس کا اثر ظائل کرنا ہے۔ اعوذ باللہ تین بار پڑھیں۔ اس کے بعد صدقہ کر دیں۔ اس کے اللہ سے پناہ مانگیں۔