جب دولت آنی ہو تو خواب میں یہ 5 چیزیں دکھائی دیتی ہیں

 انسان جو خواب دیکھتا ہے ضروری نہیں کہ وہ خواب ہمیشہ اچھے ہی ہوں بلکہ یہ خواب اکثر اوقات انتہائی عجیب و غریب ہوتے ہیں اور بعض اوقات تو ایسے ہوتے ہیں کہ انسان ان کو بیان کرنے میں بھی شرم محسوس کرتا ہے۔

یاد رہے کہ خواب اچھا ہو یا برا خواب تو خواب ہی ہوتا ہے اور اس کی کوئی نہ کوئی تعبیر ضرور ہوتی ہے بعض اوقات اچھے خوابوں کی تعبیر اچھی نہیں ہوتی جبکہ برے خوابوں کی تعبیر اچھی ہوتی ہے اس لئے خواب کو برا نہیں سمجھنا چاہیے۔ بلکہ اہل علم سے اس کی تعبیر پوچھ لینی چاہیے۔

کون سی پانچ چیزیں ہیں جو انسان کو خواب میں دکھائی دیتی ہیں مطلب اگر آپ کو ان پانچ چیزوں میں سے کوئی ایک چیز خواب میں دکھائی دے تو سمجھ لیں کہ دولت آپ کے بہت قریب آ چکی ہے۔

 کہتے ہیں کہ دولت قریب آتی ہے تو پانچ چیزیں خواب میں نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں پہاڑ دیکھنا یا پہاڑ پر چڑھنا، مچھلی دیکھنا یا مچھلی کھانا، خواب میں تخت دیکھنا یا جس شخص نے خواب میں گھوڑا یا اونٹ کبھی دیکھ لیا تو سمجھیں کہ یہ دولت قریب آنے کی نشانیاں ہیں۔

:پیسہ دیکھنا

خواب میں پیسہ دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمت اللہ علیہہ فرماتے ہیں کہ خواب میں پیسہ جنگ  ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس پیسہ ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے پیسے ہیں دلیل ہے کہ سخت غم میں مبتلا ہوگا اور اگر دیکھے کہ پیسے اپنے گھر سے باہر ڈالے ہیں دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا۔

:حج کرنا

حضرت ابن سیرین رحمت اللہ علیہہ فرماتے ہیں اگر دیکھے کہ اس نے حج کیا تو حق تعالیٰ اس کے نصیب میں حج کرے گا اگر بیمار یہ خواب دیکھے تو شفا پائے گا اگر قرض دار دیکھے تو قرض سے فارغ ہوگا اگر مسافر دیکھے تو وطن کو سلامتی سے واپس آئے گا۔

:قرآن مجید دیکھنا

خواب میں قرآن مجید دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمت اللہ علیہہ فرمایا کہ یہ خواب علم اور حکمت ہے اگر دیکھے کہ اس نےقرآن خریدا ہے دلیل ہے کہ طالب علم اور دانشمند ہوگا اگر دیکھے کہ قرآن کو آگ میں جلایا ہے تو یہ فعل اس کے دین کے فساد پر دلیل ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمت اللہ علیہہ فرماتے ہیں کہ اگر دیکھے کہ اس نے مسحف کھول کر سر اور آنکھ پر رکھا ہے دلیل ہے کہ سب کام اندازے کے ساتھ کرے گا اور اس شہر کا والی ہوگا۔

:ہدہد دیکھنا

خواب میں ہدہد دیکھنا عقل مند اور دانا مرد ہو نے کی نشانی ہے۔ وہ لوگوں کو پوشیدہ باتوں کی خبر دیتا ہے اگر دیکھے کہ اس نے ہدہد پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے دلیل ہے کہ اسے دانائی حاصل کرے گا۔

:چمبیلی کا پھول دیکھنا

خواب میں چمبیلی کا پھول دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمت اللہ علیہہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو گلدستہ چمبیلی کا دیا تو دلیل ہے کہ ان کےدرمیان کوئی گفتگو پیش آ جائے اور وہ ایک دوسرے سے جدا ہو جائیں اگر کوئی عورت یہ دیکھے کہ اس نے چمیلی کے پھول کسی درخت پر سے چنے اور اپنے شوہر کو دیئے تو دلیل ہے کہ شوہر اس کو طلاق دے دے اور اگر کوئی دیکھے کہ چمبیلی کے پھول اس نے اپنے غلام کو دیئے تو دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگ جائے۔

:چاول دیکھنا

خواب میں چاول دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمت اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں چاول دیکھنا مال ہے جس قدر چاول دیکھو گے اتنا ہی مال حاصل ہوگا حضرت ابراہیم کرمانی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پکے ہوئے چاول کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مراد پوری ہوگی۔

:دودھ دیکھنا

خواب میں دودھ دیکھنا حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا کہ تازہ دودھ اور خوب شیرین ذاتی مال پر دلیل ہے اور اگر  اگر دیکھے کہ تازہ دودھ پیا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر حلال مال پائے گا۔

:شراب پینا

خواب میں شراب پینا حضرت ابن سیرین رحمت اللہ علیہ نے فرمایا کہ شراب کی تعبیر مال حرام ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ شراب پی کر مست ہوا ہے دلیل ہے کہ مستی کے مطابق عزت اور رتبہ پائے گا۔ اگر دیکھے کہ بغیر شراب پی مست ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کو بڑا خوف اور دہشت پہنچے گی۔