خطرناک سے خطرناک مریض ایک دفعہ یہ وظیفہ کر لے!! ایسا معجزہ ہوگا کہ جسم کے ریشے ریشے سے بیماری نکل جائے گی !! علاج کے پیسے نہیں تو ایک بات ضرور آزما لینا!!
قران کریم وہ واحد کتاب ہے دنیا بھر میں جس کتاب کے لاکھوں حافظ ہیں لاکھوں قاری ہیں لاکھوں مفسر ہیں اور یہ وہ کتاب ہے جو جب سے یہ نازل ہوئی اس وقت سے لے کر آج تک یہ اپنی اصل شکل میں محفوظ ہے۔ اس میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا کوئی تحریف نہیں ہوئی اور یہ وہ کتاب ہے جو انسان کو شعور آگاہی اور اصل انسان بناتی ہے۔
یہ وہ کتاب ہے جس کی تلاوت کرنے سے انسان اللہ رب العزت کی حفاظت میں آ جاتا ہے اللہ کے حصار میں آ جاتا ہے۔ یہ وہ کتاب ہے جس کو پڑھنے سے انسان کی دنیا بھی بہتر ہوتی ہے آخرت بھی بہتر ہوتی ہے۔
اس کتاب میں بہت ساری صورتیں ہیں اور ہر صورت کے فوائد ہیں اور ہر سورت کے فضائل ہیں۔
قرآن کریم کی سورۃ التکاثر جو تیسویں پارے کی سورت ہے۔ اس کا وظیفہ ہم آپ کے سامنے پیش کریں گے۔ قران کریم کے تیسویں پارے میں سورۃ ہے سورۃ التکاثر سورۃ التکاثر کے بہت زیادہ فضائل ہیں بہت زیادہ فوائد ہیں اور وہ لوگ جو بیمار ہیں وہ مریض جن کی مرض بڑھتی جاتی ہے جن کا مرض لاعلاج ہے اور ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اس کا کوئی علاج نہیں اور مرض ایسا ہے کہ وہ قابو میں نہیں آتا بڑھ رہا ہے تو ایسے مریضوں کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔
اس سورت کا وظیفہ کچھ اس انداز سے کرنا ہے کہ بارش کا پانی لینا ہے اور بارش کا پانی نیچے سے نہیں لینا بلکہ جب بارش ہو رہی ہو تو ایک کھلا برتن رکھیں زیادہ سارے برتن رکھ لیں کھلے منہ والے تو اس میں جتنا پانی اکٹھا ہو جائے اسے کسی شیشی میں بوتل میں ڈال لیں تو پھر یہ وظیفہ پڑھنا ہے کہ 41 مرتبہ سورۃ التکاثر کو پڑھنا ہے اول آخر درود پاک سات سات مرتبہ اور آیت الکرسی تین مرتبہ اور چاروں قل تین مرتبہ یہ وظیفہ آپ نے 21 دن کرنا ہے اس پانی پہ دم کرنا ہے۔
اور اگر آب زمزم مل جائے تو وہ بھی اس پانی میں شامل کر لیں تو اس کی تاثیر بڑھ جائے گی تو وہ مریض جسے ڈاکٹر نے جواب دے دیا ڈاکٹر نے کہہ دیا کہ بس لاعلاج ہے تو اس کے لیے بہت ہی مجرب ہے اور کافی مریضوں نے اس عمل کو آزمایا تو اللہ رب العزت نے اس وظیفے کی برکت سے اس قرآنی سورت کی برکت سے اللہ رب العزت نے انہیں شفا دی۔
تو اگر آپ کا بھی کوئی مریض لاعلاج ہے جس کا مرض قابو میں نہیں آتا کنٹرول میں نہیں آتا اور مرض بڑھتا جاتا ہے اور گھر والے اور مریض تنگ ہیں اور اس کا کوئی علاج نہیں تو یہ قرآن کا ایک وظیفہ کریں۔
قرآن کے وظیفے سے اللہ رب العزت اسے ظاہر بھی ٹھیک کرے گا اس کا باطن بھی ٹھیک کرے گا اس کی روحانی بیماریوں کو بھی دور فرمائے گا اس کی جسمانی بیماریوں کو بھی دور فرمائے گا۔ تو یہ وظیفہ مجرب ہے آزمودہ ہے تو اگر آپ کا بھی کوئی مریض لاعلاج ہے تو آپ اس وظیفے کو کریں۔