خواب میں اپنی یا کسی کی موت دیکھنا یا موت کی خبر سننا کی مکمل تعبیر

خواب کے اندر اپنی یا کسی اور کی موت کو دیکھنا یا پھر موت کی خبر سننے کے حوالے سے اس کی مختلف صورتیں ہیں اور ان کی مختلف تعبیریں ہیں۔ خواب کے اندر اپنی یا کسی اور کی موت دیکھنا یا موت کی خبر سننے کے حوالے سے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ وہ مرا ہے اور لوگ اس پر روتے ہیں یا اس کو نہلا کر کفن میں لپیٹا ہے یا جنازے میں رکھ کر اس کو قبر میں ڈالا ہے تو یہ سب چیزیں اس کے دین کے فساد پر دلیل ہیں۔

اگر عورت دیکھے کہ حاملہ ہے اور خواب میں مری ہے اور لوگ اس کے اوپر روتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں انشاءاللہ العزیز لڑکا پیدا ہوگا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ مر گیا ہے اور ننگے ہونے کی حالت میں زمین پر پڑا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ وہ فقیر ہوگا۔

 

 

خواب کے اندر مر کر زندہ ہونا صحت خراب ہونے کی علامت ہے۔ اگر دوسری بار مرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اولاد میں سے کوئی مرے گا۔ خواب کے اندر ماں کو مرتے ہوئے دیکھنا دنیا زائل ہونے اور اس کی حالت بدتر ہونے کی علامت ہے۔اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ وہ مرا ہے اور کوئی شخص بھی اس کے اوپر رویا نہیں ہے اس کے مرنے کی وجہ سے کوئی رویا نہیں ہے اور اس کے جنازے کے پیچھے لوگ بھی نہیں ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا گھر ویران ہوگا اور آباد نہیں ہوگا۔

 

 

خواب کے اندر اپنی یا کسی اور کی موت کی خبر آنا اس کے دینی فساد کی خبر آنے کی علامت ہے۔ خواب کے اندر ناگہانی موت دیکھنا اچانک موت دیکھنا مومن کی راحت اور کافر کے لیے عذاب پر دلیل ہے۔خواب کے اندر موت کا فرشتہ دیکھنا مصیبت بیماری اور موت کی علامت ہے۔خواب دیکھنے والے کو چاہیے کہ صدقہ کرے کیونکہ صدقہ آنے والی مصیبت کو ٹال دیتا ہے۔ خواب کے اندر کسی اور کی موت دیکھنا اس شخص کی لمبی عمر ہونے کی علامت ہے۔

 

Interpretation of Seeing Death in Dream. What does seeing death in your dreams mean?