عورت اگر خود کو خواب میں دلہن دیکھے اور اس کو معلوم نہ ہو کہ اس کو کس جگہ پہ لے کے جایا جا رہا ہے مطلب اس کو اپنے شوہر کا پتہ نہ ہو تو اکثر یہ ہی کہا جاتا ہے کہ یہ آپ کے مرنے کے دن ہیں حالانکہ ایسے نہیں ہے۔ اس کی تعبیر کی مختلف اقسام ہیں۔
اگر کسی نے خواب میں خود کو دلہن دیکھالیکن اس کی شادی نہیں ہوئی مطلب کہ ایسی لڑکی جو غیر شادی شدہ ہے وہ دیکھ رہی ہے کہ میں دلہن بن گئی ہوں اور کسی ایسے شخص سے میری شادی ہو رہی ہے جو بالکل انجان ہے۔ جس کو میں نہیں جانتی تو اس کا مطلب یہی ہے کہ اسے غیب کے خزانوں رزق ملنے والا ہے یا کوئی خوشخبری ملنے والی ہے۔
اگر کوئی لڑکی دیکھتی ہے جس کی شادی نہیں ہوئی کہ ایسی جگہ پہ شادی ہو رہی ہے جس کا اسے پتہ ہی نہیں ہے کہ میرا دولھا کون ہے؟ اور میرا دولھا کس جگہ پہ رہتا ہے؟ میری کس جگہ پہ شادی ہو رہی ہے؟ تو اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ کوکسی انجان کی طرف سے خوشی ملنے کی دلیل ہے۔
اب کوئی عورت دیکھتی ہے اس کی شادی اس کے شوہر سے ہو رہی ہے اور اس کا شوہر خواب میں انتہائی خوبصورت لگ رہا ہے، انتہائی اچھا بھی ہے، جوان بھی ہے تو اس کا مطلب ہےکہ آپ پر جتنا بھی قرض ہےانشاءاللہ وہ غیب کے خزانوں سے ادا ہوگا۔ آپ کو غیب کے خزانوں سے روزی عطا کر دی جائیں گی۔ رزق دے دیا جائے گا۔









