خواب میں خوشبو دیکھنے کی تعبیر

جو آدمی خواب کے اندر خوشبو دیکھتا ہے اس خواب کی کیا تعبیر ہے ؟؟پہلی تو بات یہ ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو عورت اور تکیہ اور خوشبو بڑی پسند تھی۔

اور جو بندہ خوشبو لگاتا رہتا ہے اللہ رب العالمین اسے برے خوابوں سے محفوظ کر لیتا ہے۔ اسی طرح اسے برے وسوسے نہیں آتے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی بیان کرتی ہے اللہ کے رسول جب تہجد کی نماز کے لیے اٹھتے تو رسول اللہ خوشبو لگایا کرتے کیونکہ خوشبو بہت اچھی چیز ہے اس کے لگانے سے اللہ کی رحمت اس بندے پر آتی ہے کیونکہ وہ پاک صاف رہتا ہے۔

اور جس انسان سے سگریٹ کی بدبو آتی ہو وہ ایسے ہی گندا رہتا ہو تو ایسےشخص کو برے خواب آئیں گے برے وسوسے آئیں گے۔ اسی طرح اگر کوئی آدمی خواب کے اندر خوشبو دیکھ لیتا ہے اگر عالم دین ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس بندے کا علم پھیل جائے گا۔

اور اگر دولت مند کو یہ خواب آتا ہے کہ وہ خوشبو دیکھتا ہے، پرفیوم دیکھتا ہے بہت اعلی کوالٹی کا تو اس کی دولت پھیل جائے گی۔ اس کی ہر جگہ دولت ہی دولت ہوگی۔

اسی طرح ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں جو بندہ خواب کے اندر خوشبو دیکھتا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ لوگ اس کی بہت زیادہ تعریف کریں گے۔ عام آدمی کو اگر یہ خواب آتا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ لوگ اس کی بہت زیادہ تعریف کریں گے۔

حضرت جعفر صادق رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں جو آدمی خواب کے اندر خوشبو دیکھتا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی نیک طبیعت ہوگی۔