خواب میں دودھ دیکھنا یا اس کو پینا

خواب میں دودھ دیکھنے یا اس کو پینے کے حوالے سے مختلف صورتیں ہیں اور ان کی مختلف تعبیریں ہیں۔ مثلا خواب میں دودھ دیکھنا، دودھ پینا، گائے، بھینس، بکری، بھیڑ وغیرہ کا دودھ پینا۔

:دودھ پینا

 خواب میں دودھ دیکھنا یا دودھ پینا جس مقدار میں دودھ دیکھے اسی مقدار میں مال اور دولت ملنے کی علامت ہے۔

:میٹھا دودھ پینا

 خواب میں میٹھا دودھ پینا کا روبار میں برکت ہونے مال میں ترقی ہونے دیندار نیک اور پرحیزگار ہونے کی علامت ہے۔

:دودھ ضائع کرنا

 خواب میں دودھ کو ضائع کرنا پریشانی اور نقصان کی علامت ہے۔

:پھٹا ہوا دودھ

 خواب میں دودھ پھٹ جانا یعنی خراب ہو جانا کھٹا ہو جانا مال اور دولت کے ضائع ہو جانے کی علامت ہے خواب میں کھٹا اور خراب دودھ یعنی پھٹا ہوا دودھ پینا تکلیف اور پریشانی اٹھانے اور مال میں نقصان ہو جانے کی علامت ہے۔

:دودھ کسی کو دینا

 خواب میں دودھ کسی کو دینا شریف نیک سیرت اور حوصلے والی بیوی ملنے کی علامت ہے۔

:بھیڑ کا دودھ دونا

خواب میں بھیڑ کا دودھ دونا کسی عورت کی طرف سے مال ملنے پر علامت ہے۔

:بھینس کا دودھ پینا

خواب میں بھینس کا دودھ پینا مال پانے دولت مند اور زی وقار ہونے عقل مند اور نیک ہونے کی علامت ہے۔

:دودھ میں گھی ڈالنا

خواب میں دودھ میں گھی ڈالنا مال و نعمت پانے آرام و راحت حاصل ہونے  یا خوشی حاصل ہونے کی علامت ہے۔

:ہرنی کا دودھ

 خواب میں ہرنی کا دودھ پینا اللہ پاک اس کو کثیر رزق عطا فرمائیں گے یعنی اس پر اللہ پاک روزی کو فراغ فرمائیں گے۔