خواب کے اندرسانپ دیکھنے کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے؟ حدیث میں آتا ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب آپ سانپ کو یا موزی چیز کو دیکھتے ہیں تو فورا مارنا شروع نہ کر دیں بلکہ اس کو پہلے کہیں کہ چلی جاؤ اگر وہ نہیں جاتا اسے پھر کہیں چھپکلی ہے، سانپ ہے یا موزی چیز ہے اسے دو تین مرتبہ اپنی زبان سے کہو چلے جاؤ کیونکہ مومن جنات سانپ بن کے آ جاتے ہیں
یہ نہ ہو کہ جن سانپ بن کے آیا ہے آپ نے مار دیا تو بڑا مسئلہ بن جائے گا۔ خواب کے اندر انسان سانپ دیکھتا ہے۔ سانپ دیکھنے کی تعبیرامام ابن سیرین رحمت اللہ نے یہ بتایؑ ہے کہ بدخوار اور پوشیدہ دشمن اس کی تعبیر ہے۔
بدخوار اور پوشیدہ چھپا ہوا دشمن اور اسی طرح خواب کے اندر انسان دیکھتا ہے کہ سانپ ہے، سانپ گھر کے اندر آگیا۔ سانپ کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا پوشیدہ گھر کے اندر دشمن ہے خواب کے اندر انسان یہ دیکھتا ہے کہ جنگل کے اندر میں نے سانپ دیکھا ہے تو اس کی تعبیر ہے باہر کا دشمن۔ خواب کے اندر انسان دیکھتا ہے کہ میں سانپ کے ساتھ لڑ رہا ہوں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ یہ اپنے دشمنوں کے ساتھ لڑرہا ہے۔
خواب کے اندر انسان دیکھتا ہے کہ میں نے سانپ کو مار دیا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ دشمن کے اوپر غالب آئے گا۔ اس سے مراد بیماری بھی ہے، اس سے مراد دشمن بھی ہے، اس سے مراد جادو بھی ہے، ۔اس سے مراد حسد بھی ہے، اس سے مراد اور بھی نقصانات لیکن اس سارے معاملے میں انسان بچ کیسے سکتا ہے اگر تو اس نے تعبیر لے لی ہے اس کی تو پھر جس سے تعبیر لی ہے اس سے تدبیر پوچھیں دوسرا اگر تعبیر نہیں لی، تو واضح پتہ چل گیا کہ دشمن ہے اب اس کاعلاج کروایں یا جو نقصان ہو رہا ہے اسےپر فورا قابو کریں وہ اسی کو پتہ چلے گا جس کو خواب آئی ہے تو یہی اس کی تدبیر ہے۔
اس کی ایک اور بھی تدبیر ہے کہ صبح شام زکر کرے، صدقہ اللہ کے راستے میں کرتے رہنا چاہئے چاہے ہر روز دس روپے دے دیں۔