خواب میں فوت شدہ لوگوں کو دیکھنا۔

 خواب کے اندر کسی بھی مردہ کو دیکھنے کے حوالے سے  مختلف صورتیں ہیں اور ان کی مختلف تعبیریں ہیں۔ 

خواب کے اندر کسی بھی مردہ رشتےدار سے بات کرنا

خواب کے اندر کسی بھی مردہ رشتےدار سے بات کرنا درازی عمر کی علامت ہے یعنی لمبی عمر پانے کی علامت ہے۔

 خواب کے اندر مردہ رشتےدار سے کوئی چیز لینا

 خواب کے اندر مردہ رشتےدار سے کوئی چیز لینا رزق ملنے کی علامت ہے۔اب ان مردہ رشتےداروں میں  نانی ،دادی، دادا، چچا ،چچی ،مامو، ممانی، خالہ یا کوئی بھی رشتےدار  ہو۔ خواب کے اندر اگر کسی بھی مردہ رشتےدار سے کوئی چیز لیتے ہیں۔ تو اس کی تعبیر  رزق ملنے کی علامت ہے۔

خواب کے اندر مردہ رشتےدار سے کلام سننا

خواب کے اندر مردہ رشتےدار سے کلام سننامقصد حاصل ہونے کی علامت ہے۔اگر نصیحت سنے تو بہتری پانے کی علامت ہے۔ 

خواب کے اندر مردہ رشتےدار سے کھانے پینے کی کوئی چیز ملنا

خواب کے اندر مردہ رشتےدار سے کھانے پینے کی کوئی چیز ملنا۔ ایسی جگہ سے رزق ملنے کی دلیل ہے جہاں سے ملنے کی امید بھی نہیں ہوگی۔ 

خواب کے اندر کسی مردہ رشتےدار سے نکاح کرنا

خواب کے اندر کسی مردہ رشتےدار سے نکاح کرنا۔ اگر غیر شادی شدہ ہے تو شادی ہونے کی علامت ہے۔ اگر شادی شدہ یہ خواب دیکھے تو طلاق کی علامت ہے۔

خواب کے اندر مردہ رشتےدار کا قبر سے نکلنا

خواب کے اندر مردہ رشتےدار کا قبر سے نکلنابدفعلی عام ہونے، تنگ حالات کی علامت ہے۔

خواب کے اندر کسی مردہ رشتےدار کا خواب دیکھنے والے کی پٹائی کرنا

خواب کے اندر کسی مردہ رشتےدار کا خواب دیکھنے والے کی پٹائی کرناخواب دیکھنے والے کی غلطی کرنے اور دین میں فساد برپا کرنے کی علامت ہے۔ 

خواب کے اندر کسی بھی مردہ رشتےدار کا جنازہ پڑنا

خواب کے اندر کسی بھی مردہ رشتےدار کا جنازہ پڑنا۔ اس پر رحم کرنے اور قبروں کی کثرت سے زیارت کرنے کی علامت ہے۔

 خواب کے اندر کسی بھی مردہ رشتےدار سے کوئی چیز لینا

 خواب کے اندر کسی بھی مردہ رشتےدار سے کوئی چیز لیناصلاحیت اور بہتری پانے کی علامت ہے۔ اگر خواب کے اندر مردہ رشتےدار کو کچھ دےتو یہ خرابی اور زلالت پانے کی علامت ہے۔

 خواب کے اندر مردہ رشتےدار سے صحبت کرنا

 خواب کے اندر مردہ رشتےدار سے صحبت کرنامردہ کے خاندان اور رشتےداروں سے دولت اور آرام پانے کی علامت ہے۔  

خواب کے اندر مردہ رشتےدار کو سفید لباس میں دیکھنا

خواب کے اندر مردہ رشتےدار کو سفید لباس میںدیکھنا اس کا درجہ بہتر ہونے کی علامت ہے۔

خواب کے اندر مردہ رشتےدار کو کپڑے دینا

خواب کے اندر مردہ رشتےدار کو کپڑے دینا اس کی تعبیر اچھی نہیں ہے۔ صدقہ کرنا چاہیے۔

خواب کے اندر مردہ رشتےدار کا کفن اتارنا

خواب کے اندر مردہ رشتےدار کا کفن اتارنا۔ وہ اپنی قبر میں زندہ ہے اور اس کا حال نیک ہے۔

 خواب کے اندر کسی بھی مردہ رشتےدار کو بیمار دیکھنا

 خواب کے اندر کسی بھی مردہ رشتےدار کو بیمار دیکھنا اس سے دین اور ایمان کے بارے میں سوال ہونے کی علامت ہے۔ 

خواب کے اندر مردہ رشتےدار کو خوبصورت اور زندہ دیکھنا

خواب کے اندر مردہ رشتےدار کو خوبصورت اور زندہ دیکھنا نیک بختی، دولت، عزت، بزرگی حاصل ہونے کی علامت ہے۔

 خواب کے اندر مردہ رشتےدار کو خوش حال دیکھنا

 خواب کے اندر مردہ رشتےدار کو خوش حال دیکھنایہ نشانی ہے کہ مردہ اپنی نیکیوں پر خوش ہے۔ اچھے حال میں ہے۔

 خواب کے اندر کسی بھی مردہ رشتےدار کو روتے ہوئے دیکھنا

 خواب کے اندر کسی بھی مردہ رشتےدار کو روتے ہوئے دیکھنا دنیا کے اندر اس نے برے کام کیے ہیں۔ اس لیے آپ کو وہ خواب کے اندر روتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔