خواب میں لباس دیکھنا یا پہننا

خواب میں لباس یا کپڑے دیکھنا، خریدنا، بیچنا، کسی کو دینا، کسی سے لینا، پھٹے ہوئے دیکھنا، پھٹے ہوئے پہننا اپنے بیٹے کے پہننا، اپنی بیوی کے پہننا، اپنے خاوند کے پہننا یا مختلف رنگوں کے جیسا کہ سفید رنگ، کالا رنگ،وغیرہ۔

اس خواب کو دیکھنے کی اور بھی صورتیں ہیں اور ان کی مختلف تعبیریں ہیں۔ خواب میں کپڑے یا لباس اپنے ملک کا یا قومی لباس دیکھنا یا پہننا یہ اپنے ملک کے اخلاق اور رسم و رواج اپنانے،ترقی ہونے نیک نام ہونے اور اگر غیر شادی شدہ دیکھیں تو شادی ہونے کی دلیل ہے۔

اسی طرح لباس کسی دوسرے ملک یا قوم کا دیکھنا یا پہننا صاحب خواب چاہے وہ مرد ہے یا عورت ہے جس ملک یا قوم کا ہو دیکھیں جو کہ اس نے صاحب خواب نے پہنا ہے یا اس نے دیکھا ہے تو اسی ملک کے اخلاق اپنانے گمراہ ہونے اور نیکی کے کاموں کے دور ہونے کی نشانی ہے۔

اسی طرح خواب میں لباس اپنے والد والا دیکھنا یا پہننا۔ اس سے مرتبہ بلند ہونے، خوشی حاصل ہونے باپ دادا کے رسم و رواج اپنانے اگر نیا لباس ہے تو شادی ہونے کی دلیل ہے۔ خواب میں لباس خوبصورت اور دیدہ زیب دیکھنا یہ ترقی ہونے خوشخبری پانے یا من پسند سے شادی ہونے کی نشانی ہے۔

خواب میں لباس خوبصورت پہننا یہ صاحب خواب کی دلی مراد پوری ہونے محبت میں کامیاب ہونے دوستوں رشتہ داروں میں اعلی مرتبہ حصیت حاصل ہونے اور اگر غیر شادی شدہ دیکھیں تو شادی ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں لباس یا کپڑے دیکھنا یا پہننا یہ تمام بگڑے کام کرنے، کام میں اضافہ ہونے، آرام و راحت پانے اور کسی نیک پاکیزہ سے شادی ہونے کی نشانی ہے۔ اگر کوئی خواب میں لباس پرانے دیکھے یا پہنے اگر صاف ستھرے اور قابل استعمال دیکھے یا پہنے تو تمام رنج و غم دور ہونے، کاروبار میں ترقی ہونے اور خوشی حاصل ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں لباس پھٹا پرانا دیکھنا یا پہننا یہ تنگ دست ہونے، عزتوں، مرتبہ کے کم ہونے اور رنج و غم پانے کی دلیل ہے اور ساتھ میں صاحب خواب کے مرنے کی طرف بھی یہ اشارہ کرتا ہے۔ صاحب خواب چاہے وہ مرد ہے یا عورت ہے اس کو چاہیے کہ حسب طوفیق صدقہ خیرات کریں۔

خواب میں لباس تنگ پہننا یہ رزق میں کمی ہونے پریشان ہونے اور جھوٹی شہرت پانے کی دلیل ہے۔ اگر آپ خواب میں لباس کھولا یا نامناسب پہنتے ہیں یا مناسب پہنتے ہیں تو یہ عزتوں مرتبہ بلند ہونے خوشحال ہونے آرام و راحت پانے اور شادی ہونے کی نشانی ہے۔

خواب میں لباس ریشمی دیکھنا یا پہننا یہ خیرو برکت پانے، عزتوں، مرتبہ بلند ہونے، حکومت یا سرداری ملنے رزق میں اضافہ ہونے اور اگر غیر شادی شدہ مرد یا عورت کنوارا یا کنواری لڑکی یہ خواب دیکھے تو شادی ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں شادی شدہ مرد کا اپنی بیوی کا لباس پہننا یہ رنج و غم پانے اور اپنی بیوی سے تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے۔ اسی طرح شادی شدہ عورت کا اپنے خواب میں لباس پہننا یہ آرام و راحت پانے اور دین و دنیا کی فلاح پانے کی نشانی ہے۔ خواب میں غیر شادی شدہ عورت یا کنواری لڑکی اگر مرد والا لباس پہنے تو شادی ہونے کی اور اسی طرح غیر شادی شدہ مرد یا کنوارا لڑکا لباس عورت والا پہنے تو شادی ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں لباس کسی اور کا پہننا  کسی دوست یا رشتہ دار سے حاجت کے پورا ہونے صاحب خواب کے کاروبار میں اضافہ ہونے اور تمام گبراھٹ کے دور ہونے کی نشانی ہے۔ اگر کوئی خواب میں دلہا یا دلہن والا لباس پہنے تو یہ دلی تمنا پوری ہونے عزت، مرتبہ بلند ہونے اور اگر غیر شادی شدہ مرد یا عورت کنوارا یا کنواری لڑکی یہ خواب دیکھے تو شادی ہونے کی دلیل ہے۔

اگر کوئی خواب میں لباس پوند لگا ہوا پہنے تو یہ صبر و شکر کرنے اللہ کی رضا میں راضی ہونے یا تنگی کی نشانی ہے۔ اسی طرح اپنے کپڑے کسی اور کو پہننے کے لیے دینا یہ کسی نعمت کے ملنے خوشخبری پانے، فلاح پانے اور نیکی پانے کی دلیل ہے۔

خواب میں فوجی لباس پہننا عہدے میں ترقی ہونے، عزتوں، مرتبہ بلند ہونے اللہ کی رحمت نازل ہونے اور خدمت خلق کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ اسی طرح سکول کی یونیفارم یا وردی دیکھنا رنج و غم کے دور ہونے نیک نام ہونے خوشخبری پانے اور دلی مراد پوری ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

اگر کوئی خواب میں سفید لباس دیکھیں یا پہنے تو یہ خوشی حاصل ہونے، کامیاب ہونے، گناہوں سے بچنے، وقار کے بلند ہونے اور شادی ہونے کی نشانی ہے۔ خواب میں لباس یا کپڑے زرد رنگ کے دیکھنا یا پہننا یہ خوبصورتی اور شادی کی تمنا کرنے بیمار ہونے یا پریشان ہونے کی دلیل ہے۔

اگر کوئی خواب میں لباس کالا پہنے تو یہ محبت میں ناکام ہونے، تانگ دست ہونے، رنج و غم پانے یا بلند اور حکمرانی کے بلند ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں لباس نیلا دیکھنا یا پہنے یہ گناہوں سے بچنے، حج کرنے، دعا کے قبول ہونے اور مرتبہ کے بڑھنے کی دلیل ہے۔

اگر کوئی خواب میں سبز رنگ کا لباس دیکھے یا پہنے تو یہ رزق میں اضافہ ہونے تمام رنج و غم دور ہونے، خواہش پوری ہونے اور شادی ہونے کی نشانی ہے۔

خواب میں لباس یا کپڑے گلابی رنگ کے دیکھنا یا پہننا یہ دلی حسرت پوری ہونے بیماری سے شفاہ پانےعزیز و  اقارب اضافہ ہونے اور اگر غیر شادی شدہ مرد یا عورت کنوارا یا کنواری لڑکی خواب دیکھے تو کسی سے شادی ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں لباس سرخ رنگ کا دیکھنا یا پہننا اگر مرد پہنے تو نیک نام ہونے، شہادت پانے یا رنج و غم پانے اور اگر عورت پہنے تو نام و مرتبہ بلند ہونے آرام و راحت پانے اور شادی ہونے کی نشانی ہے۔

اسی طرح گولڈن رنگ کا لباس یا کپڑے پہننا یہ عیش و عشرت پانے، شادی ہونے اور زندگی کا لطف اٹھانے پر دلالت کرتا ہے۔ خواب میں لباس آف وائٹ پہننا یہ بگڑے کام صیح کرنے، شادی ہونے اور فتح حاصل ہونے کی نشانی ہے۔