خواب میں مختلف قسم کا پھل دیکھنا

 خواب میں مختلف قسم کے پھلوں کو دیکھنا اور ان کو کھانا اس کی مختلف صورتیں ہیں اور ان کی مختلف تعبیریں ہیں۔ مثلا خواب میں آم، انار، انگور، امرود، سیب، کیلا، خربوزہ، تربوز وغیرہ دیکھنا یا اس کو کھانا۔

 خواب میں پھل دیکھنا شادی کی علامت ہے۔ خواب میں باغ سے پھل توڑنا، مال و دولت جمع کرنے، کاروبار وسیع ہونے اور باعزت ہونے کی علامت ہے۔ خواب میں میٹھا پھل کھانا خوبصورت، عقل مند، خوش قسمت اولاد پیدا ہونے کی علامت ہے۔ خواب میں کڑوا پھل کھانا، کاروبار میں نقصان ہونے یا اولاد بد مزاج پیدا ہونے کی علامت ہے۔ خواب میں ترش یعنی کھٹا پھل کھانا، اولاد کی طرف سے تکلیف اٹھانے، پریشان حال ہونے کی علامت ہے۔

:آم دیکھنا

خواب میں آم کو دیکھنا، بیٹا پیدا ہونے، خوشی ملنے کی علامت ہے۔ خواب میں آم کا درخت دیکھنا، مالدار ہونے، نعمت ہاتھ آنے، اولاد پیدا ہونے، سفر اختیار کرنے کی علامت ہے۔ خواب میں آم کسی کو دیتے ہوئے دیکھنا، جس کو دے اس سے فیض حاصل کرے گا۔خواب میں آم کھانا، روزگار میں ترقی ہونے، غیب سے مدد ملنے، پریشانی دور ہونے کی علامت ہے۔ خواب میں آلو بخارہ دیکھنا، اگر بےموسم میں دیکھے تو تکلیف اور اگر موسم میں دیکھتا ہے تو حسب مراد یعنی جو اس کی مراد ہوگی ترقی ہوگی، مال و جائیداد ہاتھ میں آئے گی۔

:آلو بخارہ دیکھنا

اگر خواب میں بغیر موسم کے آلو بخارہ دیکھتا ہے تو یہ تکلیف اٹھانے اور بیماری میں مبتلاہ ہونے کی علامت ہے۔

:امرود دیکھنا

خواب میں امرود کھانا، اگر موسم میں کھائے تو خوشی نصیب ہونے اور مال حلال حاصل ہونے کی علامت ہے۔ خواب میں امرود درخت سے توڑنا، لڑکی پیدا ہونے اور مال زیادہ ہاتھ میں آنے کی علامت ہے۔ خواب میں کھٹا امرود کھانا، غم میں مبتلاہ ہونے کی علامت ہے اور اگر خواب میں بدمزہ امرود کھاتا ہے تو یہ بدبختی کی علامت ہے۔

:انار دیکھنا

خواب میں انار کو کھانا، حسین عورت ملنے اور مال ملنے کی علامت ہے۔ خواب میں انار کے دانے دیکھنا، سہولت کے ساتھ رزق حاصل ہونے کی علامت ہے۔ خواب میں انار کا پھول دیکھنا، پاکیزہ اور عمدہ دلہن ملنے کی علامت ہے۔ خواب میں انار کا درخت دیکھنا، بیوی کے حاملہ ہونے کی علامت ہے خواب میں کھٹا انار کھانا، کام میں ناکامی ہونے اور پریشانی یا نقصان کی علامت ہے۔

ایسا خواب دیکھنے والے کو چاہیے کہ صدقہ کرے کیونکہ صدقہ آنے والی مصیبتوں کو ٹال دیتا ہے۔

:انگور دیکھنا

خواب میں سفید انگور کھانا، نعمت اور برکت حاصل ہونے، فائدہ کثیر ہونے، صاحب تدبیر ہونے کی علامت ہے۔ خواب میں سیاہ یعنی کالے رنگ کا انگور کھانا، مصیبت، رنج، تکلیف میں مبتلاہ ہونے کی علامت ہے۔ خواب میں انگوروں کا رس پینا، اسی قدر مال پانے کی علامت ہے۔ خواب میں انگوروں کی بیل دیکھنا، نیک اور اچھی عورت سے شادی کرنے، آرام و راحت پانے کی علامت ہے۔

:کیلا دیکھنا

خواب میں کیلا کھانا، فتح مندی حاصل ہونے، دولت، بزرگی، آرام اور راحت حاصل ہونے کی علامت ہے۔ خواب میں کیلا خریدنا، کاروبار میں کامیابی اور ترقی حاصل ہونے کے ساتھ بزرگی اور آرام پانے کی علامت ہے۔

:سیب دیکھنا

خواب میں سیب کو دیکھنا، فائدہ حاصل ہونے، کاروبار میں ترقی حاصل ہونے کی علامت ہے۔ خواب میں میٹھا سیب دیکھنا، خیر اور برکت کی علامت ہے، نیک بیٹا پیدا ہونے کی علامت ہے خواب میں تازہ سیب کھانا، بزرگی پانے، عزت اور رحمت پانے، ہدایت حاصل ہونے کی علامت ہے۔

:تربوز دیکھنا

خواب میں پکا ہوا تربوز دیکھنا، جسم کے صحت مند ہونے کی علامت ہے خواب میں تربوز دیکھنا، دولت ہاتھ آنے، عظمت اور عزت کی علامت ہے خواب میں تربوز کھانا، مال و دولت، نعمت اور مسرت کی علامت ہے۔

:خربوزہ دیکھنا

خواب میں خربوزہ دیکھنا، رنج و غم سے نجات پانے، مسرت اور خوشی کی علامت ہے۔ اگر زیادہ خربوزے دیکھے تو یہ غم اور دکھ کی علامت ہے۔