خواب میں چھوٹا بچہ دیکھنے کی بہت پیاری تعبیر

  خواب میں بچوں کو اٹھانے کے حوالے سے مختلف صورتیں ہیں اور ان کی مختلف تعبیریں ہیں۔ مثلا خواب میں بچہ پیدا ہونا، بیٹا دیکھنا، بیٹی دیکھنا، بچوں کو گود میں اٹھانا، خواب میں بچے نظر آنا خواب کے اندر اپنے یا کسی اور کے بچوں کو اٹھانا۔ خواب کے اندر بار بار بچے نظر آنا۔ جن کی مختلف تعبیریں ہیں۔

 اگر کوئی خواب کے اندر دیکھے کہ اس کی بیٹی پیدا ہوئی ہے اگر یہ خواب شادی شدہ دیکھےتو ان شاء اللہ بیٹا پیدا ہونے کی علامت ہے اور اگر یہی خواب غیر شادی شدہ دیکھے تو خیر اور راحت ملنے اور اپنوں سے کوئی خوشی ملنے یا خوشخبری ملنے کی علامت ہے۔

اگر کوئی خواب کے اندردیکھے کہ اس کا بیٹا پیدا ہوا ہے اور یہ خواب شادی شدہ دیکھے تو اللہ پاک اس کو بیٹی عطا فرمائیں گے اور اگر یہی خواب غیر شادی شدہ دیکھے تو مال و دولت حاصل ہونے اورخوشخبری ملنے کی علامت ہے۔

اگر کوئی خواب کے اندر دیکھے کہ اس کا بچہ پیدا ہوا ہے اور بیوی بھی حاملہ ہے تو اولاد کی نعمت حاصل ہوگی اور اگر بیوی حاملہ نہیں ہے تو وہ چیز ملے گی جس کی اس کو امید بھی نہیں ہوگی۔

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کی اکٹھی بہت ساری اولاد پیدا ہوئی ہے تو یہ غم پہنچنے کی دلیل ہے۔ خواب کے اندر اپنے بچے کو گود میں اٹھانا مال و دولت حاصل ہونے خیر اور راحت ملنے خوشی حاصل ہونے غیب سے مدد ملنے کی علامت ہے۔

خواب کے اندر کسی اور کے بچے کو گود میں اٹھانا اگر شادی شدہ دیکھے تو اولاد کی نعمت ملے گی اور اگر غیر شادی شدہ دیکھے تو کوئی نہ کوئی خوشی اور فائدہ حاصل ہونے کی علامت ہے۔

خواب کے اندر بچے نظر آنا غیب سے رزق ملنے راحت سکون اور فائدہ حاصل ہونے کی علامت ہے۔ اور کوئی نہ کوئی خوشی ملنے کی علامت ہے اور یہ خوشی اولادکی نعمت بھی ہو سکتی ہے۔

اگر کوئی خواب کے اندر دیکھے کہ اس نے کسی جگہ بچہ پڑا دیکھا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کو ایسی جگہ سے کوئی نہ کوئی چیز ملے گی ۔کوئی نہ کوئی خوشی ملے گی یا رزق ملے گا جہاں سے اس کو امید بھی نہیں ہوگی۔