خواب میں کتا دیکھنا اور اس کو مارنا!! کتے کا کاٹنا اور کتے سے ڈرنا کی سچی تعبیریں!!
خواب میں کتے کو دیکھنا اس کو مارنا اور اس سے ڈرنا کے حوالے سے اس کی مختلف صورتیں ہیں اور ان کی مختلف تعبیریں ہیں۔ خواب میں کتا دیکھنا کمینے اور مہربان دشمن کی علامت ہے۔
خواب میں کتے کو حملہ کرتے ہوئے دیکھنا شیطان کے جال میں پھنسنے یا دشمن سے مقابلہ ہونے اور نقصان پانے کی دلیل ہے۔ خواب میں کتے کو مرتے دیکھنا دشمن پر فتح یاب اور کامیاب ہونے دشمن کے کمزور ہونے اور دشمن کے شکست کھانے کی علامت ہے۔
خواب میں کتے سے ڈرنا شیطان کے شر سے محفوظ رہنے کی دلیل ہے۔ خواب میں کتے کو مارنا دشمن کے ناکام ہونے کی علامت ہے۔ خواب میں کتے کا خواب دیکھنے والے پر بھونکنا کمینوں کی بات سے افسردگی ہونے اور ان کو سزا دینے پر آمادہ ہونے کی علامت ہے۔
Interpretation of Seeing a Dog in Dream.