خواب میں اپنا یا کسی اور کا خوبصورت گھر دیکھنےکی مختلف صورتیں ہیں اور ان کی مختلف تعبیریں ہیں۔
خواب میں اپنا خوبصورت گھر دیکھنا خوشی ملنے، فائدہ حاصل ہونے، مال و نعمت بے شمار حاصل ہونے کی علامت ہے۔ خواب میں نیا خوبصورت گھر دیکھنا اگر کسی مرد نے یا عورت نے ایک خوبصورت اور نیا گھر دیکھا جس میں اس کی تمام ضروریات کی چیزیں مکمل ہو گئی ہیں تو یہ بہت اچھا اور اندھا خواب ہے۔
غم سے نجات ملنے، مالدار ہونے، اگر گناہ گار ہے تو توبہ کرنے کی دلیل ہے۔ خواب میں کسی اور کے خوبصورت گھر میں جانا دشمن پر فتح یاب ہونے، جسم میں قوت اور طاقت آنے کی دلیل ہے۔
خواب میں کسی اور کا خوبصورت گھر دیکھنا کامیابی ملنے، فائدہ حاصل ہونے کی دلیل ہے۔ خواب میں مٹی والے گھر میں داخل ہونا حلال طریقے سے دنیا ملنے کی علامت ہے۔
خواب میں کھلا اور کشادہ گھر دیکھنا رنج و غم سے نجات پانے کی علامت ہے۔
خواب میں تنگ گھر دیکھنا یہ لالچی ہونے کی دلیل ہے۔
خواب میں گھر داخل ہو کر باہر نکلنا بیماری سے نجات ملنے صحت یاب ہونے کی علامت ہے۔