دس ایسے برے خواب جو بظاہر تو برے معلوم ہوتے ہیں لیکن ان کی تعبیر اچھی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں ان دس خوابوں کی تعبیر۔
:پہلا خواب میں رونا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رونا صاحب خواب کے لیے خوشی اور حق تعالی کی طرف سے بخشش ہے۔ جو انسان بھی خواب میں یہ دیکھے کہ وہ رو رہا ہے تو جب وہ اٹھے گا تو وہ یہی سمجھے گا کہ یہ بہت برا خواب تھا لیکن اس کی تعبیر اچھی ہے۔
: دوسرا خواب میں بھاگنا
حضرت ابن سرین رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں بھاگ رہا ہے اور وہ یہ دیکھتا ہے کہ وہ کسی دشمن سے یا کسی جانور سے بھاگتا ہے۔ تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ان کے شر اور خوف سے امن میں رہے گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔ کیونکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے خواب میں دیکھا تھا کہ آپ فرعون ملعون سے بھاگ رہے ہیں۔ پھر آپ علیہ السلام نے فرعون کی شرارت سے نجات پائی اور آخر کار اس پر فتح پائی۔
: تیسرا خواب میں الٹی کرنا
اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے الٹی کی ہے اور وہ آسانی سے باہر نکلی ہے۔ تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اپنے گناہوں سے توبہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس الٹی کے اندر بلغم بھی نکلی ہے۔ تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اگر وہ کسی بیماری میں مبتلا ہے تو اس سے شفاہ پائے گا۔
: چوتھا خواب پاخانہ دیکھنا
خواب کے اندر حلال جانوروں کا پاخانہ دیکھنا مال حلال اور نعمت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ لیکن کسی انسان کا یا حرام جانور کا پاخانہ دیکھنا اچھی چیز کی طرف اشارہ نہیں کرتاہے لیکن حلال جانور جیسے گائے ہیں بکری ہیں بھینس ہیں اونٹ ہیں ان کا پخانہ دیکھنا مال حلال کے حصول کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
پانچواں خواب میں موزی جانور یا نقصان پہنچانے والے جانوروں کو مار دینا
اگر کوئی انسان یہ دیکھتا ہے خواب میں کہ وہ شیر سانپ بچھو اور اس طرح کے جو موزی اور درندے جانور ہیں۔ ان کو دور بھگا دیتا ہے یا ان کو مار کر چوٹ پہنچاتا ہے یا ان کو ختم کر دیتا ہے یا ان پر غالب آ جاتا ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے دشمن کے شر سے بچ جائے گا۔ اس کا جو کوئی بھی دشمن ہے وہ اسے نقصان نہیں پہنچائے گا۔ اگر صاحبِ خواب کسی موزی جانور کو دور بھگا دیتا ہے تو اس سے اس بات کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے دشمن کو اپنے سے دور کر دے گا۔اور اگر وہ اس جانور پر غالب آ جاتا ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ اپنے دشمن پر غالب آ جائے گا۔
:چھٹا خواب کے اندر بھوک محسوس کرنا
حضرت ابن سیرین رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھوک بھرے ہوئے پیٹ سے بہتر ہے۔ اگر کوئی چیز کھانے کے لیے اس کے پاس نہیں ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس کی حرص اور لالچ دنیا کے مال میں کم ہوگی۔ حضرت جابر مغربی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر وہ یہ دیکھتا ہے کہ وہ بھوکا تھا۔اور کچھ کھا کر اس نے اپنا پیٹ بھر لیا تو یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ گناہ سے توبہ کریں گا اور جو کچھ اس نے بھوک کے بعد کھایا ہے اگر وہ میٹھا اور مزے دار تھا۔ تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ اپنی توبہ پر ثابت قدم رہے گا۔
:ساتواں خواب میں بھیک مانگنا
حضرت ابن سرین رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے کہ بھیک مانگتا ہےاور کچھ طلب کرتا ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اس کو بہت سی خیر و منفیت حاصل ہوگی۔اور ہر ایک کے ساتھ مزے سے زندگی بسر کرے گا۔حضرت جافر صادق علیہ السلام نے ۔فرمایا ہے کہ خواب میں بھیک مانگنا چار وجہ پر ہوتا ہے: خیرات، منفیت، معیشت، عزت اور مرتبہ
: آٹھواں خواب میں گنجا ہونا
حضرت ابن سرین رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھے کہ اس کا سر گنجا ہوا ہے۔تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس کی مراد پوری ہوگی اور بہت سا مال پائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کا غم اور اس کی پرشانی دور ہوگی۔
:نواں خواب میں دیر تک سونا
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سونا حاجت کا پورا ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ حاجت کے پورا ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
دسواں خواب میں اپنا پیٹ حاملہ عورت کی طرح بڑا دیکھنا
چاہے وہ مرد ہو یا عورت ہو اگر وہ اپنا پیٹ بڑا دیکھے حاملہ عورت کی طرح تو دلیل ہے کہ اس کو پیٹ کی بڑائی کے بدلے ہی دنیا کا مال اور نعمت حاصل ہوگی۔حضرت کربانی رحمت اللہ نے فرمایا ہے کہ اگر نابالغ بچہ اپنے آپ کو حمل سے دیکھے خواب میں اگر وہ لڑکا ہے تو اس کے باپ کو نعمت اور مال حاصل ہوگا اور اگر وہ لڑکی ہے تو اس کی ماں کو مال اور نعمت حاصل ہوگی۔
لہٰذا یہ ہیں وہ دس خواب جن کو انسان جب دیکھتا ہے تو وہ دیکھ کر یہ ہی سمجھتا ہے کہ میں نے یہ خواب میں کیا عجیب و غریب چیز دیکھی ہے اور ان کو دیکھ کر وہ پریشان ہو جاتا ہے۔ لیکن کچھ صورتوں کے اندر ان کی تعبیر چھپی ہوتی ہے۔