ربیع الاول کا خاص مجرب وظیفہ

12 ربیع الاول کا خاص مجرب وظیفہ۔۔ ایک دن میں اتنی دولت ملے گی کہ آپ کروڑ پتی بن جائیں گے!!
12 ربیع الاول بہت ہی عظیم دن ہے یہ وہ دن ہے کہ جس دن میں سرکار علیہ الصلوۃ والسلام کی ولادت باسعادت ہوئی ویسے تو سارا سال اللہ رب العزت کی رحمتیں بندوں پر نازل ہوتی ہیں لیکن کچھ خاص دن ہے کچھ خاص راتیں ہیں کچھ خاص لمحے جن میں اللہ رب العزت اپنے بندوں پر رحمتیں لٹاتا ہے اور برسات کی طرح اللہ رب العزت کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔

تو ان میں ایک خاص دن 12 ربیع الاول کا دن ہے کہ جس دن سرکار علیہ الصلوۃ والسلام کی ولادت باسعادت ہوئی اور یہ دن بہت بڑی برکت کا حامل ہے اس میں اللہ رب العزت نے بہت سی نعمتیں عطا فرمائی دور جاہلیت میں جب سرکار علیہ الصلوۃ والسلام کی ولادت سے پہلے لوگ جب ان کے گھروں میں بیٹی پیدا ہوتی تو اپنی بیٹی کو زندہ درگور کر دیتے ہر گھر صف ماتم بچھتی اور گھر میں پریشانی ہوتی۔

 

Advertisements

 

تو جس سال سرکار علیہ الصلوۃ والسلام کی ولادت ہونی تھی پورا سال اللہ رب العزت نے ماؤں کو بیٹے دیے تاکہ اس سال کوئی گھر صف ماتم نہ بچھے کوئی گھر پریشان نہ ہو کوئی کسی بیٹی کو زندہ درگور نہ کرے تو اتنی نعمتیں اللہ رب العزت نے عطا فرمائی اور پھر جس دن آپ کی ولادت باسعادت ہوئی تو وہ دن اللہ رب العزت نے نور پھیلا دیا اور اتنا نور پھیلا کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی والدہ سیدہ آمنہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتی ہیں کہ میں نے مکے میں بیٹھ کر شام کے محلات دیکھے اور بھی کئی واقعات ہیں جو کتابوں میں ملتے ہیں سرکار علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت کے متعلق۔
تو جو 12 ربیع الاول کا وظیفہ آپ کے سامنے پیش کرنے والے ہیں اس وظیفے کو شیخ المشائخ محمد غوث گوال یاری رحمت اللہ تعالی نے بیان فرمایا کہ جو بندہ 12 ربیع الاول کے دن دن کے وقت کسی بھی وقت اس وظیفے کو پڑھتا ہے تو اللہ رب العزت پورا سال اسے رزق عطا فرماتا ہے وافر مقدار میں اور اس کو آفت سے مصیبت سے بیماری سے پورا سال محفوظ فرماتا ہے اور دوسری روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا کہ اللہ رب العزت اسے بغیر حساب و کتاب جنت میں داخل فرماتا ہے تو یہ بہت ہی مجرب وظیفہ ہے اس وظیفے کو بہت سے لوگوں نے کیا عاشقان رسول نے کیا تو آپ بھی کریں انشاءاللہ پورا سال رزق میں برکت ہوگی آفت مصیبت بیماری سے محفوظ رہیں گے۔

تو وظیفہ اول و آخر 11 11 مرتبہ بسم اللہ شریف کے ساتھ ہے اور 11 11 بار درود پاک کے ساتھ ہے یعنی وظیفے سے پہلے 11 مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھنی ہے اور پہلے بھی گیارہ بار درود پاک پڑھنا ہے اور بعد میں بھی 11 بار درود پاک پڑھنا ہے تو وظیفہ آپ نوٹ کر لیں وظیفہ بہت ہی مجرب ہے یا اللہ یا رحمن یا غفور یا رحیم یا حنان یا منان یا سبحان یہ اللہ رب العزت کے نام ہیں۔

اللہ رب العزت کا یا اللہ وہ ذاتی نام ہے باقی اللہ رب العزت کے صفاتی نام ہیں ان ناموں کا ورد ہے کہ 11 11 بار پڑھنا ہے تو انشاءاللہ اللہ رب العزت پورا سال آپ کو وافر مقدار میں رزق عطا فرمائے گا ہر طرح کی پریشانی سے محفوظ فرمائے گا اور بزرگان دین فرماتے ہیں کہ اس وظیفے کو کرنے کے بعد فقراء میں غرباء میں کھانا تقسیم کریں یا بچوں میں میٹھی چیز بانٹ دیں اس کی برکات بڑھ جائیں گی اور یہ وظیفہ کرنے سے انشاءاللہ گھروں میں اتفاق اتحاد پیدا ہوگا پیار محبت پیدا ہوگی اور وافر مقدار میں رزق کی اللہ رب العزت فراوانی عطا فرمائے گا انسان پورا سال محتاج نہیں رہے گا تو تمام عاشقان مصطفی عاشقان رسول سے گزارش ہے کہ یہ وظیفہ 12 ربیع الاول کو ضرور کریں انشاءاللہ بہت زیادہ اس کے فوائد آپ پائیں گے۔

Advertisements