انسان کی زندگی کے اندر مختلف کام ہوتے ہیں مختلف کاموں میں سے کوئی کام رکے ہوئے ہیں تو اس کام سے پہلے انسان کو دو طرح کے خواب آئیں گے۔ ان کی دو قسمیں ہیں ایک ہوتے ہیں اچھے خواب ایک ہوتے ہیں برے خواب۔ یہ دو کنڈیشن ہر انسان کے ساتھ ہوتی ہے۔
اگر تو بندش ہے تو خواب کے اندر انسان کو گندا پانی پرانے مقام اور عجیب و غریب عمارتیں گرنے والی چھت گرنے والی ایسی چیزیں کہ جو انسان کے لیے باعث پریشانی ہیں نظر آئیں گی۔
زمین سے پیسے نکال رہا ہے پرانے دور کے سکے ہیں وہ نکال رہا ہے یا اس کے علاوہ بندے کو پرانا زمانہ نظر آتا ہے اپنا بچپن نظر آتا ہے۔ اپنے آپ کو چھوٹا دیکھتا ہے۔ایسی چیزیں نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں خواب کے اندر یا اپنا بچپن دیکھتا ہے۔ ہاں اگر انسان اپنا بچپن نہیں دیکھتا یہ دیکھتا ہے کہ میری بیوی کے پاس بچہ پیدا ہوا تو پھر کام چلنے والا ہے۔ یہ کام ایسے چلیں گے کہ اللہ تعالی آہستہ آہستہ اس کو دولت دے گا دولت آگے بڑھے گی تو اور ملے گی
اس کے کام اور کھلیں گے اور کام چلیں گے آہستہ آہستہ اللہ اس کو شہرت دے دے گا ان لوگوں کے اندر یہ پاپولر ہو جائے گا۔ اچھی گاڑی ، اچھا بنگلہ اور اس کے پاس مال و معیشت بے تحاشہ آ جائے گا۔ ہر طرف اس کی ناموری پھیلے گی۔ جب کام رکتے ہیں تو برے خواب آتے ہیں جیسا کہ کتا نظر آتا ہے یا پھر سانپ ڈس لیتا ہے یا انسان اگر بھاگ رہا ہو تو اس کے پیچھے سانپ بھاگ رہا ہو یہ سب خواب جب آئیں تو انسان کے جو رکے ہوئے کام ہیں وہ نہیں کھلیں گے۔