سورہ بقرہ کے شاندار فوائد: جادو اور حسد سے حفاظت

 سورہ بقرہ کے شاندار فوائد!! جادو اور حسد سے حفاظت۔۔!! دماغی امراض کا علاج!! نیک خواہشات کی تکمیل اور بہت کچھ۔۔۔۔

سورہ بقرہ قران کریم کی سب سے بڑی سورت ہے اور اس کے بہت زیادہ فضائل ہیں اور بہت زیادہ فوائد ہیں اور اس کی تلاوت سے جادو حسد آسیب جن پری ہر طرح کی مشکلات سے بچا جا سکتا ہے۔ چاہے وہ دنیاوی مشکلات ہوں یا آخرت کی مشکلات۔
اکثر دشمن کا خوف ہوتا ہے تو سورہ بقرا کی تلاوت کر کے اگر انسان پانی پیے دم کر کے پانی پیے یا جس کے اوپر دشمن کا خوف ہے اس کو پانی پلاتے رہیں تو دشمن کا خوف ختم ہو جائے گا انسان کے دل کے اندر اطمینان پیدا ہوگا انسان مطمن ہوگا۔ اور سورہ بقرہ کا جو وظیفہ ہے ورد ہے یعنی اس پوری سورت کو تلاوت کرنے کے بعد پانی پہ دم کیا جائے تو خوف ختم ہو جائے گا ہر قسم کے دشمن کا خوف ختم ہو جائے گا چاہے وہ دشمن انسانوں میں سے ہو جنات میں سے ہو یا جنگلی جانوروں میں سے ہو۔

 

Advertisements

 

اکثر جسمانی اور دماغی مریض بھی ہوتے ہیں کچھ لوگوں کو بھولنے کی عادت بھی ہوتی ہے یا کچھ بچے ہوتے ہیں پڑھائی میں کمزور ہوتے ہیں اس کا وظیفہ ہے کہ سورہ بقرہ کی پوری سورت تلاوت کی جائے اور اس کو پڑھ کے دم کیا جائے یا پانی پہ دم کر کے اس کو پلایا جائے تو جسمانی جو مریض ہیں جیسے مرگی کا دورہ پڑتا ہے یا پاگل پن ہے یا جنون ہے یا ایسے بچے جو پڑھائی میں کمزور ہیں جن کا دماغ کند ہے ذہن کمزور ہے تو ان کے لیے بہت ہی مفید ہے اور اگر سورہ بقرہ کی تلاوت کر کے انہیں پانی پلایا یا ان پہ دم کیا جائے کہ ان کو پھونک ماری جائے تو وہ بہت ہی ذہین ہوں گے وہ بھولنے جیسے بیماری سے محفوظ رہیں گے۔

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتی ہیں کہ جس شخص نے خواب میں سورہ بقرہ کی تلاوت کی یا سورہ بقرہ کی تلاوت سنی تو یہ بہت مبارک خواب ہے اس کا مقام منتقل ہوگا یعنی وہ اپنے مقام سے اگلے مقام میں چلا جائے گا اور اس کا رزق آسان ہوگا اس کے لیے آسانی ہوگی اور آسانی والا رزق اللہ رب العزت اسے مہیا فرمائے گا۔
اگر انسان کے پاس وقت کی قلت ہے یا گھر میں اور مصروفیت ہے جس وجہ سے وہ پوری سورہ بقرہ پڑھ نہیں سکتا تو پھر قران کریم کی تلاوت ہم لگا سکتے ہیں ٹی وی پہ آڈیو میں کسی طریقے سے بھی وہ گھر میں لگا کے بلند آواز سے اسے توجہ کے ساتھ سن لیں تو سننے سے بھی وہی فائدہ حاصل ہوگا جو پڑھنے سے حاصل ہوگا اور سننے کے لیے علمائے کرام فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کو سننا فرض ہے بڑی توجہ اور دھیان کے ساتھ سننا ہے اگر توجہ اور دھیان کے ساتھ نہیں سنیں گے تو گنہگار ہوں گے۔

Advertisements