سچے خواب کی کیا نشانی ہوتی ہے اور اس کی کیا علامت ہوتی ہے؟سچے خوابوں کے حوالے سےتین نشانیاں، تین علامتیں ذکر کی گئی ہیں اور یہ تین علامتیں آپﷺ نے اپنی احادیث مبارکہ میں بیان فرمائی ہیں۔
:پہلی نشانی
پہلی نشانی یہ ہے کہ سچے لوگوں کا خواب سچا ہوتا ہے۔آپﷺ کا ارشاد ہے لوگوں میں سب سے زیادہ سچا خواباس کا ہوتا ہے جو سب سے زیادہ سچا ہوتا ہے۔اس سے مراد یہ ہے کہ وہ انسان جو حق سچ کا ساتھ دیتا ہو۔جس کی گفتگو میں سچائی ہو ۔ جو اپنے ہر معاملے میں سچائی سے کام لیتا ہو۔جھوٹ، دھوکے اور فریب سے بچتا ہوتو ایسا انسان جو سچا ہو تو اکثر اس کے خواب سچ ہو جاتے ہیں۔
:دوسری نشانی
دوسری نشانیصبح و صادق کے وقت کا خواب سچا ہوتا ہے۔آپﷺ کا ارشاد ہے: سب سے زیادہ سچا خواب صبح و صادق کے وقت کا ہوتا ہے۔بہت سارے لوگوں کے یہ ذہن میں سوال ہوگا کہ صبح و صادق کا وقت کون سا وقت ہوتا ہے۔ سحری کا وقت ختم ہو جانے کے بعد صبح و صادق کا وقت شروع ہوتا ہے۔
:تیسری نشانی
تیسری نشانیقیامت کے قریب خواب سچے ہوں گے۔آپﷺ کا ارشاد ہے: آخری زمانے میں مومن کا خواب جھوٹا نہیں ہوگا۔یعنی قیامت کا وقت جب قریب ہوگا۔قیامت کی علامات اور اس کی نشانیاںظاہر اور نمودار ہو جائیں گیتو اس وقت کے جوایمان والے ہوں گےتو ان کے خواب بھی سچے ہوں گے ۔