خواتین اگر خواب میں سانپ کو دیکھیں تو اس کی تعبیر کیا ہوگی؟ خواب میں سانپ کو کسی بھی شکل میں دیکھنا اس کی تعبیر دشمن سے ہے وہ دشمن انسانوں میں سے بھی ہو سکتے ہیں اور جنات میں سے بھی اور پھر جادو کے ذریعے بھی ہو سکتے ہیں اور بغیر جادو کے بھی۔
خاتون خواب میں سانپ دیکھے اور وہ شادی شدہ ہو اور سانپ اس کے ارد گرد گھوم رہا ہے یا اس کے گھر میں ہے یا اس کے قریب بیٹھا ہے اور یہ خواب دیکھنے والی خاتون شادی شدہ ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے ساتھ جنات ہیں۔
اگر کوئی شادی شدہ خاتون دیکھتی ہے کہ سانپ میرے ساتھ باتیں کرتا ہے یا وہ سانپ سے گفتگو کر رہی ہے یا اس کو دودھ پلا رہی ہے یا سانپ کے ساتھ کھیل رہی ہےتو اس کا مطلب ہے کہ جس خاتون کی شادی ہوئی ہے اس خاتون کے ساتھ پہلے سے کسی جنات کی اٹیچمنٹ ہے یا جنات میں سے کوئی ایسا جن ہے جو مرد ہے اور اس خاتون سے محبت کرتا ہے یا اس کو پسند کرتا ہے جس کی اب شادی ہو چکی ہے۔
اگر کوئی شادی شدہ خاتون سانپ کو اسی حالت میں دیکھتی ہے اور وہ حاملہ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے حمل کی وجہ سے جنات کو تکلیف ہے اور اس کا مطلب ہے کہ اس کے حمل کے اوپر کوئی جنات کا اثر ہوگا۔
اگر کوئی شادی شدہ خاتون دیکھتی ہے کہ سانپ نے مجھے ڈس لیا ہے اور وہ سانپ کالے رنگ کا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ جادو کے ذریعے اس کے اوپر جنات کو مسلط کیا گیا ہے اور وہ جنات اس شادی شدہ عورت کو تکلیف پہنچائیں گے چاہے وہ بیماری کی شکل میں ہو اس کے شوہر کے ساتھ اس کی لڑائی کروا کے اس کو طلاق تک لے جائیں گے۔ وہ جنات غیر مسلم ہیں جو اس کے گھر کو برباد کرنا چاہتے ہیں اس کے سکون کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
اگر کوئی شادی شدہ خاتون یہ دیکھتی ہے کہ سانپ سبز رنگ کا ہے یا مٹی رنگ کا ہے یا بھورے رنگ کا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے قرب و جوار میں مسلمانوں میں سے ہی کوئی ایسا انسان ہے جو اس سے دشمنی رکھتا ہے اس سے حسد رکھتا ہے اور اس کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ حاسدین سے اور بری نظر والوں سے اپنے آپ کو بچائے۔
اگر کوئی شادی شدہ خاتون دیکھتی ہے کہ میرے جسم سے سانپ لپٹا ہوا ہے اور وہ اس کو ڈس رہا ہے یا اس کو ڈرا رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے اوپر شدید قسم کا جادو ہے جو اس کے گھر کو برباد کرے گا۔
اگر شادی شدہ کوئی عورت یہ دیکھتی ہے کہ سانپ کالے، پیلے رنگ میں ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ جہاں پہ رہتی ہے اس کے گھر میں جنات ہیں۔ اگر شادی شدہ عورت یہ دیکھتی ہے کہ میرے کمرے میں سانپ آتا ہے اور پھر چلا جاتا ہے پھر آتا ہے پھر چلا جاتا ہے یہ صورتحال اس چیز کو ظاہر کرتی ہے کہ اس کا کمرے میں جنات کا آنا جانا ہے۔
اگر کوئی شادی شدہ عورت یہ دیکھتی ہے کہ سانپ نے اسےکاٹا ہے اور اس کاٹنے کی صورت میں میری موت واقع ہو گئی تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ اس کے اوپر جنات کے ذریعے جادو کروایا گیا ہے اور جادو کے ذریعے جو جنات اس کے پیچھے لگاۓ گۓ ہیں اس سے اس کو کوئی جسمانی نقصان ہو سکتا ہے یا اس کی اولاد آگے نہیں ہوگی یا اولاد کی طرف سے بندش ہو سکتی ہے۔
اگر سام کو دیکھنے والی لڑکی ہے اور کنواری ہے اس کا مطلب ہے کہ اس کے رشتے میں بندش آ رہی ہے اگر وہ سانپ کو اپنے سے باتیں کرتا ہوا دیکھتی ہے اور کنواری ہے اس کا مطلب ہے کہ کوئی جن اس پر عاشق ہے۔
اگر وہ سانپ کو اپنے پیچھے لگا ہوا دیکھتی ہے اور اس سے خوفزدہ ہے اس کا مطلب ہے کہ جادو کے ذریعے اس کے پیچھے جنات کو لگایا گیا جو اس کے رشتے میںرکاوٹ ڈال رہے ہیں اور اس کا رشتہ بندش کا شکار ہے۔