روایات میں ملتا ہے کہ ایک بزرگ کے پاس والدین آئے اور انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا خوبصورت بھی ہے اور پڑھا لکھا بھی لیکن اس کے لیے کوئی اچھا رشتہ نہیں مل رہا اور وہ اس بات کو لے کر کافی پریشان تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کافی وظیفے بھی کیے ہیں کافی جگہ سے دم بھی کروایا لیکن بات نہیں بن رہی۔ تو بزرگ فرماتے ہیں کہ میں نے انہیں بتایا اگر آپ رشتے کی تلاش میں ہیں تو میں آپ کو ایک وظیفہ بتاتا ہوں وہ آپ پڑھیں تو انشاءاللہ اللہ رب العزت غیب سے اسباب پیدا فرمائے گا اور وہ بہت ہی مجرب وظیفہ ہے اور میں نے بتایا کہ جب آپ وظیفہ پڑھنے کے لیے بیٹھیں تو ایک کاغذ پہ اپنے بچے کا نام لکھیں بیٹے کا نام لکھیں اور اس کے رشتے کے لیے دعا لکھ لیں اور وظیفہ کچھ اس طریقے سے ہے کہ باوضو ہو جائیں وضو کریں غسل کریں طہارت کا اہتمام کریں اور پاک و صاف ہو کے قبلہ کی طرف منہ کر کے اس وظیفے کو پڑھیں۔
تو سب سے پہلے آپ نے تین مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے پھر تین مرتبہ سورۃ الفاتحہ پڑھنی ہے پھر تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھنی ہے۔ پھر چاروں قل تین مرتبہ پڑھنے ہیں پھر تین مرتبہ درود پاک پڑھنا اور آپ نے سورۃ یاسین کو تلاوت کرنا ہے اور جب مبین آ جائے تو وہ جو دعا جو بچے کا نام لکھا ہوا ہے اس کی شادی کی دعا وہ بھی آپ نے تلاوت کی صورت میں ہی پڑھنی جہاں مبین آ جائے تو اس صورت میں سورہ یاسین میں سات مرتبہ مبین آتا ہے تو ساتوں مبین پہ رک جانا ہے ہر مبین پہ رک جانا ہے وہ دعا پڑھنی ہے اسی طرح جس طرح قران کریم کی تلاوت کر رہے ہیں اسی طرح آپ نے اس دعا کو پڑھنا ہے اور جب سورۃ مکمل ہو جائے تو سورۃ مکمل ہونے کے بعد آپ نے ہاتھ اٹھا کے وہی دعا مانگنی ہے جو آپ نے لکھی ہوئی ہے۔
تو بزرگ فرماتے ہیں کہ سات دنوں میں اللہ رب العزت اپ کا جو کام رکا ہوا ہے اس میں رکاوٹ ہے بندش ہے تو ختم ہو جائے گی اور آپ کا کام ہو جائے گا۔ تو وہ کچھ دن بعد آئے اور کہنے لگے کہ ہم نے اس وظیفے کو دو دن ہی کیا تھا کہ ہمارے بیٹے کا رشتہ آیا اور بہت ہی اچھا رشتہ آیا بڑی پڑھی لکھی فیملی تھی اور ساتھ ہی ہمارے بیٹے کی بہت اچھی نوکری لگ گئی۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ یہ وظیفہ جس مقصد کے لیے بھی جس مشکل کے لیے بھی جس مراد کے لیے بھی جس خواہش کے لیے بھی جائز خواہش کے لیے بھی پڑھا جائے اور اسی ترتیب سے اسی طریقے سے پڑھا جائے تو اللہ رب العزت ضرور اس کی مراد پوری فرماتا ہے۔
اللہ اس پر خاص کرم اور فضل فرماتا ہے کیونکہ یاسین شریف قرآن کریم کا دل ہے اور سرکار علیہ الصلوۃ والسلام کا فرمان ہے کہ جس طرح ہر شخص کا دل ہوتا ہے اسی طرح قرآن کا دل ہے اور قرآن کا دل سورہ یاسین ہے جو سورہ یاسین ایک مرتبہ پڑھتا ہے اللہ رب العزت اسے 10 قرآنوں کا ثواب عطا فرماتا ہے اسے ایسا ثواب دیتا ہے کہ اس نے 10 مرتبہ قرآن کریم کی تلاوت کی تو سورہ یاسین ہر مسلمان کو یاد کرنی چاہیے ہر مسلمان کو پڑھنی چاہیے اور اگر مرادوں کے لیے پڑھنی ہے خواہشات جو جائز خواہشات ہیں ان کے لیے پڑھنی ہے تو یہ سورت عشاء کی نماز کے بعد پڑھنی چاہیے اور اگر مشکلات میں انسان بھرا ہوا ہے مصیبتیں ہیں مشکلات ہیں بیماریاں ہیں پریشانی ہیں سورہ یاسین فجر کی نماز کے بعد پڑھنی چاہیے اور بزرگ فرماتے ہیں کہ مجرب ہے یعنی اس کا ہم نے تجربہ کیا ہے اور تجربے سے یہ ثابت ہے کہ اس عمل کا فائدہ ہوتا ہے اور سورہ یاسین تو قرآن کریم کا دل ہے اس کا ضرور فائدہ ہوتا ہے۔ تو آپ حضرات بھی اس سورت کو پڑھیں۔