محبت حاصل کرنے کا نہایت آسان اور مجرب وظیفہ

دنیا میں سب سے آسان چیز نفرت ہے اور محبت کے لیے ایک عظیم روح کی ضرورت ہوتی ہے کسی کو نا پسند کرنا کسی کو کہہ دینا کہ تو ٹھیک نہیں یا تیرے اندر یہ چیزیں نہیں عیب ہیں تو عیب نکالنا بہت آسان ہے اور کسی کی کوالٹی بیان کرنا کسی کی خوبیاں بیان کرنا یہ بہت مشکل کام ہے اور جو کوالٹی بیان کرتے ہیں خوبیاں بیان کرتے ہیں وہ عظیم لوگ ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرتے ہیں پیار کرتے ہیں وہ بہت بڑے لوگ ہیں اور محبت کے لیے ایک عظیم روح کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک لڑکا اور لڑکی تھی ان کے درمیان بہت زیادہ محبت تھی ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے محبت کرتے تھے پھر وہ محبت شادی میں بدل گئی تو ان کے اندر پیار و محبت بڑھ گیا۔ لیکن کچھ وقت گزرا تو ان کے حالات ایسے ہوئے کہ وہ ایک دوسرے سے نفرت کرنے لگے ایک دوسرے کے اندر عیب ڈھونڈنے لگے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے لگے اگر ایسا کیا جائے عیب نکالے جائیں اس کی کمیاں ڈھونڈیں جائیں اور اسے نیچا دکھایا جائے ایسی صورت میں جتنی بڑی محبت ہو وہ نفرت میں بدل جاتی ہے تو وہ ایک دوسرے سے جدا ہو گئے اور ان کے درمیان نفرت بڑھتی گئی۔

پھر وہ لڑکی ہمارے ایک بزرگ کے پاس گئی اور کہنے لگی کہ جو میرا خاوند ہے میں اسے بہت زیادہ محبت کرتی تھی پیار کرتی تھی ہمارے اندر کوئی لڑائی ہوئی ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے لگے تو ہم ایک دوسرے سے دور ہو گئے۔ بزرگ نے انہیں یہ عمل بتایا اور یہ عمل بہت ہی مجرب ہے اور اللہ رب العزت کا نام ہے اللہ کے ذاتی نام ہے اللہ رب العزت کا صفاتی نام ہے اور اس میں بہت طاقت ہے اس لڑکی نے اس وظیفے کو پڑھا اور چند دنوں میں پھر وہ دوبارہ ملے پھر اسی طرح ان کے اندر پیار و محبت پیدا ہو گئی اب ان کے بچے ہیں وہ خوشحال ہیں اور ان کی محبت مثالی ہے۔

 

 

معاشرے میں رشتہ داروں میں ان کی محبت کی مثال دی جاتی ہے بہت ہی مجرب وظیفہ جو بزرگ نے اسے بتایا جو لڑکیاں لڑکے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں پیار کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ہماری محبت قائم رہے اور یہ محبت نکاح تک پہنچ جائے شادی تک پہنچ جائے تو ان کے لیے یہ وظیفہ ہے اللہ رب العزت کا صفاتی نام ہے یا ودود یا ودود ۔

اس صفاتی نام کو عشاء کی نماز کے بعد 1100 مرتبہ پڑھنا ہے یعنی عشاء کے فرض پڑھے نماز مکمل کی تو قبلہ روح ہو کے بیٹھ جانا ہے اور پہلے سات مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لیں اور 1100 مرتبہ یا ودود یا ودود یا ودود پڑھنا ہے پھر اس کے بعد سات مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لیں اور پھر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کرنی ہے اس کا تصور لے کے آنا ہے کہ میں فلاں لڑکے سے یا فلاں لڑکی سے محبت کرتا ہوں اور میں جائز محبت کرتا ہوں اور میری وہ محبت شادی میں تبدیل ہو جائے نکاح میں تبدیل ہو جائے تو یہ بہت ہی مجرب نسخہ ہے۔

اور جو میاں بیوی آپس میں ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں محبت نہیں کرتے تو ان کے لیے بھی بہت اچھا وظیفہ ہے اور اگر بیوی محبت نہیں کرتی تو شوہر پڑھے اور اگر شوہر محبت نہیں کرتا تو بیوی پڑھے اسی طرح بیوی تو محبت کرتی ہے لیکن اولاد محبت نہیں کرتی تو اولاد کے لیے بھی یہ وظیفہ بہت مجرب ہے اور اولاد کے لیے یہ وظیفہ چینی پر یا نمک پر دم کریں اور اپنے بچوں کو کھلائیں پورے گھر میں کھائیں تو انشاءاللہ آپس میں محبت بڑھے گی اور محبت کا بہت ہی مجرب وظیفہ ہے اللہ رب العزت کا صفاتی نام ہے یا ودود اے محبت کرنے والے اے چاہنے والے تو اللہ رب العزت بھی بندوں سے محبت کرتا ہے۔

آپ بھی اگر اس طرح کی مشکل میں ہے کہ آپ کا محبوب آپ کی بات نہیں سنتا آپ کو بلاک کیا ہوا ہے تو آپ یہ وظیفہ پڑھیں تو انشاءاللہ آپ مایوس نہیں ہوں گے۔