نام، عزت ،ترقی کا سب سے خاص وظیفہ! ہر نماز کے بعد یہ سورۃ پڑھ لیں

ہر شخص چاہتا ہے کہ میری عزت ہو لوگ مجھے عزت کی نگاہ سے دیکھیں احترام کی نگاہ سے دیکھیں۔ ایک نوجوان کسی کمپنی میں کام کرتا تھا اس نے تقریباً 15 سال کا عرصہ اس کمپنی کو دیا جب اس کی کمپنی بالکل زیرو تھی تو اس نے آسمان پہ کھڑا کر دیا زمین سے آسمان پہ لے گیا۔ اتنی اس نے محنت کی اور اس کا مالک بھی اس کی بڑی عزت کرتا تھا اس کو احترام کی نگاہ سے دیکھتا تھا ہر وقت کوئی بھی کام ہوتا تو وہ کہتا اس سے پوچھو کوئی بھی کام ہوتا تو اس کا نام بڑی عزت سے لیتا اور پکارتا پہلے اس سے پوچھ لو یعنی ہر جگہ پہ ہر مقام پہ اس کا نام لیا جاتا اور اسے عزت دی جاتی ۔

 

جب کمپنی عروج پہ چلی گئی اس کے مالک کو اللہ رب العزت نے زیادہ عزت دے دی مرتبہ اور مقام بڑھ گیا تو مالک نے ایک اپنے رشتہ دار کو ملازم رکھ لیا اور اس نوجوان کی جگہ پہ اسے نوکری دے دی اور اس نوجوان کو جس نے اپنا قیمتی وقت اس کمپنی کو دیا ہوا تھا اس کی عزت کم ہو گئی اور چھوٹی چھوٹی باتوں سے مالک اس سے ناراض ہو جاتا اور ہر بات میں وہ اسے طعنے دیتا اس کی عزت نہ کرتا اسے ذلیل کرتا بات بات پہ اس سے ناراض ہو جاتا تو وہ نوجوان بڑا پریشان ہوا کہ میں نے اتنا عرصہ اس کمپنی کو دیا اس مالک کے لیے میں نے کیا کیا نہیں کیا؟

 

 

تو آج جب مالک کو اللہ رب العزت نے عروج دیا تو مالک نگاہیں پھیر گیا تو مالک نے مجھے ویسے ہی رکھا ہوا ہے اور مجھے ہر وقت ذلیل کرتا ہے۔ مجھے بدنام کرتا ہے مجھے عزت نہیں دیتا تو وہ نوجوان ایک بزرگ کے پاس گیا اس نے یہ سارا واقعہ سنایا کہ میں نے ایک کمپنی میں اتنا عرصہ گزارا اتنا کام کیا اتنی محنت کی تو جب محنت کا پھل ملنے لگا تو وہ پھل کوئی اور لے جا رہا ہے وہاں اس نے اپنے رشتہ دار کو رکھ لیا اب مجھے عزت اور احترام کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ تو بزرگ نے اسے سورۃ الفاتحہ کا عمل دیا اور یہ عمل بہت ہی مجرب عمل ہے اس عمل کو جو شخص بھی کرے تو اللہ رب العزت اسے عزت عطا فرمائے گا۔

 

سورۃ الفاتحہ فجر کی نماز کے بعد 21 مرتبہ اول آخر درود پاک کے ساتھ پڑھیں پھر ظہر کی نماز کے بعد اول آخر درود پاک کے ساتھ 22 مرتبہ پھر عصر کی نماز کے بعد 23 مرتبہ اور پھر مغرب کی نماز کے بعد 24 مرتبہ اور عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ تو یہ عمل بزرگ نے اسے دیا کہ اول آخر 11 11 مرتبہ درود پاک پڑھو اور اس ترتیب سے سورۃ الفاتحہ پڑھو تو اللہ رب العزت تجھے عزت دے گا تیرا مقام اور مرتبہ بحال ہو جائے گا۔ کافی دنوں بعد وہ نوجوان پھر ملا اس سے ملاقات ہوئی تو بڑا خوش تھا اور کہنے لگا کہ اس عمل کی بدولت اس وظیفے سے اللہ رب العزت نے میری زندگی بدل دی۔۔

میں جو پریشانی کی حالت میں رہتا تھا کہ میری عزت میرا وقار اور مرتبہ اور مقام ختم ہو گیا ہے تو میں نے یہ عمل کیا تو وہی مرتبہ اور مقام مجھے ملا حالانکہ میرے مالک اور رشتہ دار بھی ساتھ ہے اس کے مرتبے اور مقام میں بھی کوئی فرق نہیں آیا لیکن جو میرا مرتبہ اور مقام بات بات پہ مالک ناراض ہو جاتا تھا چھوٹی چھوٹی باتوں پہ غلطیاں نکالتا تھا مجھے ڈانٹتا تھا وہ باتیں ختم ہو گئی اب وہ بھی مجھے عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

 

تو یہ عمل بہت ہی مفید ہے اور کچھ لوگ بڑے افسران سے ملنے کے لیے کتراتے ہیں سوچتے ہیں کہ وہ طرح طرح کی باتیں پوچھیں گے سوال کریں گے تو ایسی صورتحال میں بھی یہ عمل کیا جائے تو اللہ رب العزت انہیں بھی فائدہ دے گا اور انہیں بھی عزت حاصل ہوگی اور یہ عمل روزانہ کی بنیاد پہ کیا جائے تو انسان جب آفس میں جائے کسی کمپنی میں جائے کسی ٹھیکیدار سے ملاقات ہو کسی بھی بڑے سے ملاقات ہو تو وہاں عزت نصیب ہوگی عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا وقار ملے گا اور مرتبے اور مقام کی وجہ سے اللہ رب العزت اسے بھی نوازے گا کیونکہ اس نے یہ عمل کیا ہے اور جس نے بھی یہ عمل کیا ہے اللہ رب العزت اسے ذلیل نہیں فرماتا اسے رسوا نہیں کرتا یہ بہت ہی مفید عمل ہے۔