نظرِ بد سے متاثر انسان کس طرح کے خواب دیکھتا ہے۔ ویسے تو ہر انسان اپنی زندگی میں کوئی بھی خواب دیکھ سکتا ہے۔ اچھے خواب بھی اور برے خواب بھی۔
لیکن کچھ خواب ایسے ہوتے ہیں جو کہ انسان بار باردیکھتا ہے۔نظرِ بد سے متاثر انسان کو بھی بہت سارے خواب آ سکتے ہیں لیکن دو ایسے خواب جو نظرِ بد سے متاثر انسان کو اکثر آیا کرتے ہیں۔
:اونچائی سے گرنا
پہلا خواب جو نظرِ بد سے متاثر انسان کو اکثر آتا ہے۔مسند احمد کی ایک حدیث میں اس کا اشارہ بھی ملتا ہے۔ صحابی رسول کے الفاظ بھی ہیں کہ نظرِ بد سے متاثر انسان کو اکثر بلندی سے گرنے والا خواب آتا ہے یعنی وہ انچائی کی طرف جا رہا ہے یا سیڑھیاں چڑھ کے اوپر کی طرف جا رہا ہے یا اپنے آپ کو اڑاتے ہوئے آسمان کی طرف جاتا ہے۔
یعنی کسی بھی طرح سے اڑتے ہوئے یا چلتے ہوئے کسی طرح سے بھی اپنے آپ کو بلندی کی طرف جاتے ہوئے دیکھے تو جیسے وہ بلندی پہ پہنچتا ہے تو ایک دم سے وہ نیچے گر جاتا ہے اگر وہ بلندی پہ رہتا ہے اور رکے رہتا ہے تو پھر اس کی عظمت اور بڑھائی کی اور اس کی عزت کی علامت ہے
لیکن اگر وہ بلندی سے نیچے گرتا ہے تو یہ عام طور پہ نظرِ بد والے انسان کو ہوتا ہے۔ انسان کے باز دفعہ کام اچھے ہو رہے ہوتے ہیں لیکن اچانک سے اس پر کوئی نظر کسی کا حسد اس کو متاثر کرتا ہے اور اس کا کام رک جاتا ہے تو بلندی سے گرنا ایک دم سے یہ عام طور پہ نظرِ بد کی علامت ہوتی ہے۔
:آنکھیں دیکھنا
دوسرا خواب جو نظرِ بد والے انسان کو عام طور پہ آتا ہے۔ یہ خواب اکثرکم لوگوں کو آتا ہے۔ خواب میں اپنی طرف کسی کو گھورتے ہوئے دیکھنا یا آنکھیں دیکھنا
یعنی دو آنکھیں ہیں وہ اس کو دیکھ رہی ہیں ٹکٹکی باندھے ہوئے یا وہ کسی جگہ سے گذر رہا ہے تو سب لوگوں کی نظریں اپنے اوپر دیکھنااگر یہ خواب میں دیکھتا ہے تو یہ خواب بھی نظر بد والے انسان کو آیا کرتا ہے۔
:نظربدکاعلاج
نظر بد کاعلاج ہے کہ سورت فلق اور سورت الناس کی تلاوت کثرت سے کرنا اور اسی کے ساتھ ساتھ سورت قلم کی آخری دو آیتیں پڑھنا بہترین علاج ہے۔