چہرے پر نور لانے کا وظیفہ

انسان یہ چاہتا ہے کہ میں خوبصورت نظر آؤں خوبصورت رہوں۔ خوبصورت نظر آنا خوبصورت رہنا یہ کوئی غلط بات نہیں۔ سرکار علیہ الصلوۃ والسلام کا فرمان ہے اللہ خوبصورت ہے اور اللہ خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے۔ یعنی خوبصورت رہنا خوبصورت نظر آنا یہ کوئی جرم نہیں یہ کوئی گناہ نہیں بلکہ یہ بہت اچھی بات ہے اور اللہ رب العزت کو خوبصورت لوگ پسند ہیں اور اللہ پاک خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے۔ صاف ستھرا رہنا اسلام میں بھی اس کا بہت بڑا حکم ہے صاف ستھرا رہنا اسلام میں بھی اس کی قدر و قیمت ہے۔ ایک شخص حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں حاضر ہوا اس کے بال بکھرے ہوئے تھے تو سرکار علیہ الصلوۃ والسلام نے ناراضگی کا اظہار فرمایا اور فرمایا دھو نہیں سکتا اپنے بالوں کو کنگھی نہیں کر سکتا یعنی اپنی خوبصورتی کا خیال کیوں نہیں رکھتا؟؟

 

آپ نے افسوس کا اظہار فرمایا رنج کا اظہار فرمایا کہ تو اپنے آپ کو خوبصورت کیوں نہیں بنا کے رکھتا؟ تو خوبصورت رہنا خوبصورت دکھنا یہ کوئی جرم نہیں اور پہلے لوگ بھی خوبصورت رہتے تھے خوبصورت دکھتے تھے۔ تو آج کل لڑکوں میں اور لڑکیوں میں بھی یہ بات ضروری ہے اور وہ ضروری سمجھتے ہیں کہ اپنے آپ کو خوبصورت رکھا جائے تو وہ طرح طرح کی کریموں کا استعمال کرتے ہیں طرح طرح کی ادوایات کا استعمال کرتے ہیں تو جب تک وہ اپنے چہرے پہ کریم لگائے رکھتے ہیں یا کریم کو استعمال کرتے رہتے ہیں یا دوا کو استعمال کرتے رہتے ہیں تو ان کا چہرہ خوبصورت نظر آتا ہے ان کا رنگ گورا نظر آتا ہے ان کا چہرہ پرکشش ہوتا ہے وہ جیسے ہی وہ کریم کو چھوڑ دیتے ہیں کریم لگانا چھوڑ دیتے ہیں یا میڈیسن استعمال کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو ان کے چہرے سے وہ خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے ان کا رنگ گورا نہیں رہتا اور ان کا چہرہ پرکشش نہیں رہتا۔

 

 

کوئی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے کہ ہم رنگ بھی گورا چاہتے ہیں خوبصورتی بھی چاہتے ہیں اور آج کل کی جو کریمیں ہیں وہ بہت زیادہ مہنگی ہیں تو اتنے زیادہ پیسے لگا کے بھی مستقل طور پر اپنے رنگ کو ہم گورا نہیں رکھ سکتے۔ تو ان حضرات کے لیے ان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے ایک وظیفہ ہے جو اللہ رب العزت کا نام ہے۔ اللہ رب العزت کا صفاتی نام ہے اس میں بہت زیادہ برکت ہے اور اس کا مطلب ہی یہ ہے کہ اے بخشنے والے اے عطا کرنے والے اے مہربان اس وظیفے کو رات سونے سے پہلے کریں جب آپ سونے کے لیے اپنے بستر پہ جائیں تو پہلے اپنے منہ کو دھو لیں کسی بھی صابن کے ساتھ فیس واش کے ساتھ اپنے منہ کو دھو لیں تو منہ دھونے کے بعد سات مرتبہ درود پاک پڑھیں اور پھر درود پاک پڑھنے کے بعد اللہ رب العزت کا صفاتی نام یا کریم یا کریم یا کریم کو سو مرتبہ پڑھیں اور جب یہ 100 مرتبہ مکمل ہو جائے تو پھر سات مرتبہ پھر حضور علیہ الصلوۃ والسلام پر درود و سلام پڑھیں۔

 

پھر دعا مانگیں کہ یا باری تعالی میرے چہرے کی خوبصورتی واپس کر دے واپس لوٹا دے میرا چہرہ خوبصورت ہو جائے میرا چہرہ پرکشش ہو جائے اور میں خوبصورت بن جاؤں۔ دعا کریں تو اس وظیفے کی برکت سے انشاءاللہ بہت جلد ہی آپ کا چہرہ خوبصورت ہو جائے گا آپ کا چہرہ پرکشش ہوگا اور یہ مستقل عمل ہے اس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے آپ کا چہرہ با رونق رہے گا۔ آپ کا چہرہ پرنور رہے گا اور اس عمل سے بہت سے لوگوں نے فائدہ اٹھایا بہت سے لوگوں نے یہ عمل کیا وظیفہ پڑھا تو ان کا چہرہ پر کشش ہو گیا۔ ان کا چہرہ با رونق ہو گیا ہمیشہ ان کے چہرے پہ خوبصورتی نظر آتی ہے اور اس عمل کو کرنے سے بہت زیادہ فائدے ہوتے ہیں۔