ایسےخواب جن کو دیکھنا مالدار اور دولتمند ہونے کی علامت ہے

ایسے دس خواب جن کو دیکھنا مالدار اور دولتمند ہونے کے ساتھ ساتھ دینداری، نعمت، عزت اور شہرت کی علامت ہوتے ہے۔ اگر ان خوابوں کو عام دنوں میں دیکھا جائے تو اس کی تعبیر اچھی ہے۔ لیکن اگر ان دس خوابوں کو آپ رمضان المبارک کے مہینے میں دیکھتے ہیں تو اللہ پاک آپ کو مال و دولت عطا فرماتے ہیں۔ رزق میں برکتیں عطا فرماتے ہیں۔

:روٹی کھانا

 یہ دولت، مال، نعمت ، عیش و عشرت کے ساتھ زندگی گزارنے کی دلیل ہے۔ روٹیاں جمع کرنا مال و دولت جمع کرنے کی دلیل ہے۔

 :اناج دیکھنا

، اناج دیکھنا یا اناج کھانا یہ بھی مال و دولت ملنے، رزق میں برکت اور اضافے کی بشارت ہے۔

  :زکوة دینا 

 یہ  مال و دولت جمع کرنے نیکی اور بزرگی کی علامت ہے۔

:کیلا دیکھنا یا کھانا

 یہ مالداروں کے لیے مال کی علامت ہے۔ دینداروں کے لیے دین کی دلیل ہے۔

:کشمش دیکھنا

مال و دولت پانے کی علامت ہے۔ کھاتے ہوئے دیکھیں تو یہ خیر و برکت اور خوشخبری کی علامت ہے۔

  :شہد دیکھنا

 رزق حلال ہونے کی علامت ہے۔ خواب میں شہد کھانا یا پینا نیک بختی بیماری سے شفایاب ہونے کی علامت ہے۔

:عرق گلاب دیکھنا 

 یہ بھی مال و نعمت ملنے کی علامت ہے۔

  :چابی دیکھنا

 یہ بھی خیر کے دروازے کھلنے شر کے دروازے بند ہونے کی دلیل ہے۔ رزق میں برکت فراخی کی علامت ہے ۔

 :تیل سے بھری ہوئی بوتل یا مٹکہ دیکھنا

 

 یہ بھی مال پر دلالت کرتا ہے۔ اسی طرح تیل لگاتے ہوئے دیکھنا یہ بھی مال ملنے کی علامت ہے۔

 :جنگل کے اندر اکیلا ہونا

 اگر کوئی دیکھتا ہے کہ خواب میں جنگل میں اکیلا ہےتو دلیل ہے کہ وہ اپنی کمائی سے بہت سارا مال جمع کرے گا۔

 اگر یہ دس خواب رمضان المبارک کے مہینے میں دیکھیں جائیں۔ تو بہت اچھے ہیں۔ مال و دولت نعمت بھی ملتی ہے اور خواب کی تعبیر بھی جلد واقع ہوتی ہے۔