ایسے خواب جو آپ کی قسمت بدل سکتے ہیں

کون سے ایسے چھے خواب ہیں جو خوش قسمت لوگوں کو آتے ہیں۔ یہ خواب ایسے لوگوں کو آتے ہیں جن کی زندگی اللہ تعالیٰ بدل دیتے ہیں اگر شادی نہیں ہو رہی تو شادی ہو جائے گی اور اچھی جگہ پر شادی ہو گی۔ اگر اولاد نہیں ہو رہی تو اولاد اللہ پاک عطا فرمائیں گے اگر اولاد نیک نہیں ہے تو اولاد کو نیک اور فرما بردار بنائیں گے۔ اگر رزق کی تنگی ہے تو رزق کی تنگی اللہ دور کریں گے رزق کے اندر خوشحالی عطا فرمائیں گے۔

:آم دیکھنا

 اگر آپ آم کو دیکھ رہے ہیں یا آم کو کھا رہے ہیں تو آپ کی زندگی خوشحال ہو جائے گی۔ آپ کی زندگی کے اندر برکت ہوگی آپ کو اللہ تعالی خوشی عطا فرمائیں گے۔ نعمتوں سے مالا مال کریں گے۔ آپ کی زندگی کے اندر سکون ہوگا۔

 :آم کے درخت کو دیکھنا

 اگر آپ نے خواب کے اندر آم کے درخت کو دیکھا ہے تو آپ کی زندگی اللہ آسان کریں گے۔ آپ کو خوشحال کریں آپ کو نوکری نہیں مل رہی آپ کونوکری مل جائے گی آپ کے کاروبار کے اندر اگر تنگی ہے تو اللہ تنگی دور کر کے آپ کے کاروبار کو وسیع کر دیں گے۔ برکت سے نواز دیں گے۔

  :انار دیکھنا

انار کا دیکھنا یا انار کا کھانا یہ بہت ہی اچھا خواب ہے اگر آپ نے خواب کے اندر انار دیکھا ہے تو آپ سمجھ لیں کہ آپ کی زندگی کے اندر اللہ تعالی خوشیاں بھر دیں گے آپ کو زندگی کے اندر خوشیاں نصیب ہوں گی۔ اگر کوئی گھر کے اندر بیمار ہے تو وہ صحت یاب ہوگا۔ ایسا خواب دیکھنے والا خوش نصیب بندہ ہے اللہ تعالی اس کی زندگی بھی بدل دیں گے اس کی زندگی نعمتوں سے مالا مال کر دیں گے۔

 :پانی دیکھنا

  شرط یہ ہے کہ پانی صاف ستھرا ہو گندا نہ ہو اگر آپ نے گندے پانی کو دیکھا ہے صاف پانی کو نہیں دیکھا تو اس کی تعبیر بھی اس کے الٹ ہے۔ اگر صاف پانی کو دیکھے اس پر اللہ کا شکر ادا کریں

 :قرآن کی تلاوت کرنا

اللہ کے کلام کی تلاوت اگر آپ خواب کے اندر کر رہے ہیں تو یہ آپ کے لیے بہت ہی اچھا خواب ہے کیوں کہ قرآن کی تلاوت کرنا قرآن پاک کو پڑھنا قرآن پاک کو کسی سے سننا یعنی اگر آپ خود پڑھ رہے ہیں تب بھی اگر آپ کسی سے قرآن پاک سن رہے ہیں یعنی قرآن کی مجلس کے اندر بیٹھے ہیں تو یہ بہت ہی اچھا خواب ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کے اندر نیکی لائیں گے یعنی آپ سے دین کا کام لیں گے آپ کو دین کے کاموں کے اندر قبول فرمائیں گے اور آپ کی دنیا بھی اور آخرت بھی اللہ تعالیٰ آسان فرما دیں گے۔

 :نماز ادا کرنا

نماز ادا کرنا یہ بہت ہی اچھا خواب ہے کیوں کہ نماز اللہ کی رضا کے لیے اللہ کا حکم سمجھ کرجو بھی ادا کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو نواز دیں گے یعنی اس کی تعبیر بہت ہی اچھی ہے اگر آپ بے نمازی ہیں تو آپ نمازی بن جائیں گے۔اگر آپ دین کے کاموں سے غافل ہیں سست ہیں تو اللہ آپ کو دین کے کاموں کے اندر کام کرنے والا بنا دے گا۔

 یہ چھ  خواب ایسےہیں کہ اگر آپ نے ان خوابوں کو دیکھا ہے تو آپ خوش قسمت انسان ہیں۔ آپ زندگی کے اندر راحتیں ہوں گی، آرام ہوگا، نعمتیں ہوں گی، پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔

اللہ تعالی ہم سب کو  خوشیوں والی، سکون والی، نیکی والی ، ایمان والی زندگی عطا فرمائے۔آمین ثم آمین