سورہ یاسین کی ایک آیت پڑھ لیں!! شادی ایسی جگہ ہوگی کہ دنیا دیکھتی رہ جائے گی!! یہ ایک آیت پڑھیں اور معجزہ دیکھیں
جو والدین اپنی اولاد کے رشتوں کے معاملے میں پریشان ہیں۔ جو لڑکے اور لڑکیاں جن کی عمر بڑھ رہی ہے جن کے ارماں آنسوؤں میں بہہ رہے ہیں ان کے لیے بہت ہی مجرب وظیفہ یہ وظیفہ قرآن کریم کی سورت سورہ یاسین کا وظیفہ ہے۔ اور سورہ یاسین کے بارے میں سرکار علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن کریم کا دل سورہ یاسین ہے۔ جو بندہ سورہ یاسین کو ایک مرتبہ پڑھ لیتا ہے اسے دس مرتبہ قرآن پاک پڑھنے کا ثواب ملتا ہے اور احادیث میں آتا ہے کہ اللہ رب العزت نے ہزار سال پہلے زمین و آسمان کی پیدائش سے ہزار سال پہلے سورہ یاسین کی تلاوت فرمائی تو فرشتے پکار اٹھے کہ خوشحالی ہے ان لوگوں کے لیے جن پہ یہ سورت نازل ہوگی۔
خوشحالی ہے ان زبانوں پر جو یہ تلاوت کریں گے خوشحالی ہے ان لوگوں پر جو پڑھائیں گے حاملین قران ہوں گے تو سورہ یاسین کو زبانی یاد کریں گے اور خوشحالی ہے اس امت پر جس امت کو یہ تحفہ دیا جائے گا۔ اس کے بہت زیادہ فضائل ہیں اور بہت زیادہ فائدے بھی ہیں اور اتنے زیادہ فائدے ہیں کہ بزرگان دین فرماتے ہیں کہ جو بندہ سورہ یاسین کی صبح کے وقت تلاوت کر لیتا ہے تو فرشتے اسے گھیر لیتے ہیں اس کی حفاظت کرتے ہیں اور شام تک وہ فرشتوں کے حصار میں رہتا ہے اور جو شام کو سورہ یاسین کی تلاوت کر لیتا ہے تو وہ صبح تک فرشتوں کی حفاظت میں رہتا ہے اور اللہ رب العزت کی رحمتیں اس بندے پہ نازل ہوتی رہتی ہیں۔
تو جو وظیفہ میں آپ کو بتایا جا رہا ہے بہت ہی مجرب وظیفہ ہے جس بندے کا رشتہ نہ آ رہا ہو جس لڑکے کا رشتہ نہ آرہا ہو یا جس لڑکی کا رشتہ نہ آ رہا ہو اور اس کی عمر بڑھ رہی ہو اور وہ اسی پریشانی میں ہو کہ کب رشتہ ہو کب شادی ہو کب رخصتی ہو تو ان کے لیے بہت ہی مجرب وظیفہ ہے۔سورہ یاسین کی آیت نمبر 36 کو 313 مرتبہ پڑھنا ہے اول آخر درود پاک سات سات مرتبہ پھر تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھنی ہے پھر جو قرآن کریم کے آخر میں تین سورتیں ہیں ان کو تین تین مرتبہ پڑھنا ہے اور کسی میٹھی چیز پہ چینی پہ دم کر لیں شکر پہ دم کر لیں گڑ پہ دم کر لیں اور رکھ لیں اور جب رشتے والے آئیں لڑکی کو دیکھنے کے لیے یا لڑکے کو دیکھنے کے لیے تو جو چیز ان کے لیے کھانے کے لیے پینے کے لیے بنائیں تو اسی دم کی ہوئی چیز سے بنائیں اسی شکر سے چینی سے یا گڑ سے بنائیں تو انشاءاللہ بہت جلد ہی رشتہ طے پا جائے گا اور شادی کے تمام معاملات پورے ہو جائیں گے اور بغیر کسی رکاوٹ کے بغیر کسی تکلیف کے بغیر کسی بندش کے یہ کام پائے تکمیل تک پہنچ جائے گا۔
اور جو میاں بیوی کے اندر جو رشتہ ازواج میں منسلک ہیں اور ان کے اندر پیار و محبت نہیں تو ان کے لیے بھی یہ وظیفہ بہت مجرب ہے اور آپ بھی جو حضرات شادی کی وجہ سے پریشان ہیں تو لڑکے اور لڑکیاں جن کے رشتے نہیں آ رہے اس وظیفے کو کریں۔