خواب میں زلزلہ دیکھنے کی سچی اور مکمل تعبیر

خواب میں زلزلہ دیکھنے کی سچی اور مکمل تعبیر!! خواب میں زلزلہ دیکھنا کونسی آنیوالی مصیبت کی طرف اشارہ ہے ؟؟

خواب کے اندر زلزلہ دیکھنا یہ اچھا خواب نہیں ہے وہ شخص مصیبت میں مبتلا ہوگا یا اگر اہل جفا ہے اس پر ظلم و ستم کم ہوگا توبہ کریں گے اور وہ زمین جس میں خواب میں زلزلہ دیکھا ہے اس زمین پر مصیبتیں بلائیں نازل ہوں گی کہ خواب دیکھنے والا صدقہ کریں۔

خواب کے اندر اگر کسی نے دیکھا ہے کہ پوری دنیا میں زلزلہ ہے پوری دنیا کانپ رہی ہے زلزلے سے اور پریشان ہے اور یہ ایک نقصان ہو رہا ہے تو ایسا خواب دیکھنا بہت برا خواب ہے اس کی تعبیر بہت بری ہے کہ اس علاقے میں وبا پیدا ہوگی یا کوئی ایسا مرض لاحق ہوگا جس کی وجہ سے پورے کے پورے لوگ اس علاقے میں بیمار ہوں گے یا ایسی کوئی بڑی مصیبت آئے گی کہ پورے لوگوں کا نقصان ہوگا یہ خواب دیکھنے والا بھی صدقہ کرے۔

خواب کے اندر کسی نے اگر دیکھا ہے کہ زلزلہ آیا ہے اور زمین غرق ہو رہی ہے تو یہ بیماری کی علامت ہے وہ شخص بیمار ہوگا کسی بڑی مصیبت میں مبتلا ہوگا اسے بھی چاہیے کہ صدقہ کرے۔

Advertisements

 

 

خواب کے اندر اگر کسی نے دیکھا ہے کہ مکان یا کوئی چیزیں دیواریں گر رہی ہیں تو یہ بہت برا خواب ہے ایسا جس شخص نے بھی خواب دیکھا ہے اسے چاہیے صدقہ کرے توبہ کرے تو گناہوں میں پھنس جائے گا اور دوسری تعبیر امام سرین فرماتے ہیں کہ اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس شخص کی موت واقع ہوگی۔

خواب میں گھر کے اندر زلزلہ دیکھنا یہ بیماری کی علامت ہے یعنی نحوست کی علامت ہے یا ایسی کوئی بیماری یا ایسی وبا گھر میں آئے گی جس کی وجہ سے پورے گھر والے اہل خانہ پریشان ہوں گے۔ خواب میں پہاڑوں پہ زلزلہ دیکھنا پہاڑوں کے اوپر زلزلہ دیکھنا اس کی تعبیر یہ لی جاتی ہے کہ جو علماء ہیں جو اللہ رب العزت کو پہچاننے والے ہیں اللہ کے دین کی تبلیغ کرنے والے ہیں ان پہ برا وقت آنے والا ہے ان کے لیے یہ پہاڑ میں زلزلہ دیکھنا ٹھیک نہیں ہے اسے بھی چاہیے کہ صدقہ کرے۔

خواب میں کسی نے دیکھا کہ زلزلے میں مکان کا کوئی حصہ یا کوئی دیوار یا کوئی ایک چیز گر رہی پورا گھر تباہ نہیں ہو رہا صرف ایک چیز گر رہی ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس شخص کی موت واقع ہوگی جس نے یہ خواب دیکھا ہے اسے چاہیے کہ صدقہ کرے۔

Advertisements