خواب میں اڑنے کی کئی تعبیریں بتائی ہیں۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا کہاگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پرندے کی جگہاڑ رہا ہے اور آسمان میں گم ہو گیا ہے اور پھر لوٹ کر زمین کی طرف بھی نہیں آیاتو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ دنیا سے بہت جلد رخصت ہونے والا ہے۔یعنی مرنے والا ہے لہذا موت کی تیاری کر لیں۔
حضرت محمد ابن سیرین رحمہ اللہ تعالی نے فرمایا:کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کو پر لگے ہوئے ہیں اور وہ قبلے کی طرف سے اڑا ہےاور پھر اپنی جگہ پر واپس آ گیا ہے تو دلیل ہے کہ سفر سے جلدی واپس آئے گا اور بہت سا نفع اٹھائے گا اور اگر بغیر پر کے اڑتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اپنی حالت سے پھرے گایعنی امیر غریب اور غریب امیراور نیک بد اور برا شخص نیک ہو جائے گااور اگر دیکھے کہ اپنی چھت سے دوسری چھت پر اڑا ہےتو دلیل ہے کہ اپنی بیوی کو طلاق دے کر دوسری عورت سے شادی کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمہ اللہ تعالی نے فرمایا:کہ اگر کوئی شخص دیکھےکہ آسمان پر اڑ رہا ہےتو دلیل ہے کہ وہ حج کرے گااور اگر دیکھے کہ اپنے گھر سے کسی گھر کی طرف اڑا ہےتو تعبیر ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہےاسے چاہیے کہ گناہوں سے توبہ کر لیں ۔
حضرت امام جعفر صادق رحمہ اللہ تعالی نے فرمایاکہ خواب میں اڑنا پانچ وجہ سے ہوتا ہے اور اس کی پانچ تعبیریں ہیں