Skip to content
خواب میں نہر کو دیکھنا اس کی مختلف صورتیں ہیں اور ان کی مختلف تعبیریں ہیں۔ خواب میں نہر کا پانی دیکھنا۔
:نہرکاپانی دیکھنا
اگر کوئی انسان خواب میں نہر کا پانی پاکیزہ اور خوش ذائقہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی زندگی بہت اچھے طریقے کے ساتھ گزرے گی۔
:نہر کا پانی پینا
خواب میں نہر کا پانی پینا حاکم یا کسی بڑے عہدے والے شخص سے انعام اور خوشحالی پانے کی علامت ہے۔
:نہر کے اندر نہانا
خواب میں نہر کے اندر نہانا کسی بڑے آدمی سے کسی بڑے عہدے دار سے عہدہ ملے اور ترقی حاصل ہونے کی علامت ہے۔
:بہتی ہوئی نہر دیکھنا
خواب میں بہتی ہوئی نہر دیکھنا حاکم وقت سے تعبیر ہے۔ ملک کی آبادی کا باعث ہے۔
:خشک نہر دیکھنا
خواب میں خشک نہر دیکھنا کسی حاکم یا وزیر کے بر طرف ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
:نہر سے باہر چھلانگ لگانا
خواب میں نہر سے باہر چھلانگ لگانا تکلیف سے نجات پانے اور دشمنوں پر کامیابی حاصل ہونے کی علامت ہے۔
:نہر کا پانی گندہ دیکھنا
خواب میں نہر کا پانی گندا دیکھنا اس کا کام تباہ ہو جانے اور انتظام نہ ہونے کی علامت ہے۔
:نہر کو کھودنا
خواب میں نہر کو کھودنا نکاح کرنے، مال حاصل ہونے، اچھی زندگی گزارنے کی علامت ہے۔
:نہر کے پانی پر چلنا
خواب میں نہر کے پانی پر چلنا حسن نیت اور صحت کی علامت ہے۔
:گھر کے اندر نہر دیکھنا
خواب میں گھر کے اندر نہر دیکھنا غم دور ہونے خیر اور بھلایؑ حاصل ہونے کی علامت ہے۔
:نہرمیں بیٹھنا
خواب میں نہر میں بیٹھنا غم سے نجات پانے، بیمار ہے تو شفاہ ملنے کی علامت ہے۔