رکے ہوۓ کام ہونے سے پہلے کون سے خواب آتے ہیں

 اگر کسی کا کام رکا ہوا ہے تو وہ کام ہونے سے پہلے انسان کو کس طرح کے خواب آتے ہیں؟انسان کا اگر کوئی کام رکا ہوا ہے تو اس کام سے پہلے انسان کو دو طرح کی خواب آتے ہیں۔

اگربندش ہے تو خواب کے اندر انسان کو گندہ پانی، پرانے مکان اور عجیب و غریب عمارتیں، گرنے والی چھت ایسی چیزیں جو انسان کے لیے باعث پریشانی ہیں ندامت ہے، عام زندگی میں نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں۔

خواب کے اندر دیکھتا ہے کہ بیوی حاملہ ہے۔ بچہ ہونے والا ہے تو پھر آپکے کام چلنے والے ہیں اور یہ کام ایسے چلیں گے کہ اللہ تعالی آہستہ آہستہ اس کو دولت دے گا، دولت آگے بڑھے گی تو اور ملے گی اس کے کام اور کھلیں گے۔ آہستہ آہستہ اللہ اس کو شہرت دے گا۔

اگر سانپ دیکھو کہ وہ چل پھر رہا ہے کچھ نہیں کہہ رہا اس کی تعبیر یہ ہے کہ کام چل پڑیں گے اتنے کہ یہ خزانوں کا مالک بن جائے گا۔

 اگر کسی کو خواب میں سونا نظر آ رہا ہے تو یہ صحیح نہیں ہے۔ اگر پیسے نظر آ رہے ہیں پھر بھی صحیح نہیں ہے۔ یہ لڑائی جگڑا ہونے کی علامت ہے۔

قرآن مجید میں اللہ فرماتا ہے: “مال اور اولاد دونوں فتنہ ہے دولت فتنہ ہے لیکن جو اولاد ہیں اس کی مختلف تعبیر ہیں۔ اگر بچہ یا حملہ عورت نظر آۓ تو شہرت، فخر، مال اور دولت اور اسی طرح انسان کو سر سبز شاداب باغ نظر آتے ہیں  تو دیندار لوگوں سے سامنا ہوگا۔

انسان کو چاہئے سب سے پہلے اپنے اعمال کو درست کرے۔ زندگی کے اندر دیکھے کہ میرے اندر گناہ کون سا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ فرماتے ہیں: ” خشکی اور تاریک کے اندر اگر فتنہ فساد پھیل چکا ہے تو یہ بندوں کے ہاتھوں کی کمائی جس کی وجہ سے ایسے ہو رہا ہے”

اب اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: “اگر آپ معافی مانگو گے تو میں غفار ہوں بارشیں دوں گا رحمت کی فصلوں میں آپ کے باغات پیدا کر دوں گا پھل دوں گا دولت معاشیت بہتر کر دوں گا مستقم کر دوں گا۔