کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے خواب میں گوشت دیکھا ہے کوئی کہتا ہے کہ سفید گوشت دیکھا ہے
کوئی کہتا ہےکہ سرخ گوشت دیکھا ہے۔
جس نے خواب میں گوشت دیکھا ہے اور وہ صاف ستھرا گوشت ہے، پاکیزہ گوشت ہےتو اس کی تعبیر ماشاءاللہ بہت ہی اچھی ہے اس کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کو مال و دولت ملے گا،راحت اور آرام ملے گا اور کام میں برکت ہو گی۔
اگر آپ نے خواب میں بھناہواگوشت دیکھا ہےاور آپ وہ گوشت کھا رہے ہیں تو اس کی تعبیر تھوڑی سی غم اور دکھ بھڑی ہوتی ہے اس کی تعبیر یہ ہے کہ جس قدر وہ گوشت کھائے گا اس قدر غم اور دکھ سے روزی ملے گی یعنی اگر خواب میں آپ نے گوشت بھنا ہوا دیکھا اور آپ وہ گوشت کھا رہے ہیں تو جتنا گوشت آپ کھائیں گے اس قدر ہی دکھ غم اور تکلیف سے آپ کو روزی ملے گی۔
اگرآپ نے دیکھا ہے کہ گوشت بھنا ہوا ہے اور آپ نے کھایا نہیں ہےصرف دیکھا ہے تو اس کی تعبیر اچھی ہے تعبیر یہ ہے کہ آپ کو نعمت اور برکت ملے گی اور خوشی نصیب ہوگی۔
اگر آپ نے خواب میں کچا گوشت دیکھا ہے تو اس کی تعبیر بیمار ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ مصیبت میں مبتلاہ ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اور اپنے ہی بھائیوں سے رنج دکھ اور تکلیف اٹھانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
اگر آپ نے خواب میں دیکھا کہ آپ قصاب سے گوشت خریدا ہے تو اس کی تعبیر ہے کہ آپ بے خوف ہیں یعنی آپ کا غم آپ کی مصیبت آپ کا خوف دور ہو جائے گا آپ ہر غم ہر تکلیف اور ہر پریشانی سے بے خوف ہو جائیں گے۔
اگر آپ نے خواب میں گوشت بیچا ہےتو اس کی تعبیر یہ ہے کہ جو گوشت بیچ رہا ہے وہ سولی چڑے گا یا قتل ہو جائے گا۔
اگر خواب میں دیکھا ہے کہ آپ کسی پرندے کا گوشت کھا رہے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ ایسا رزق آپ کو ملے گا جو کسی عورت کی طرف سے ہوگا یعنی کسی عورت کی طرف سے آپ کو بغیر مکرو فریب کے جو رزق ملے گا وہ خواب میں پرندے کے گوشت دیکھنے یا کھانے کی تعبیر ہے۔
اگر آپ نے خواب میں مچھلی کا گوشت دیکھا ہے۔ مچھلی کا گوشت کھانا سنت ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ عورت کے مال سے کچھ کھائے گا۔
اگر آپ نے ہرن کا گوشت دیکھا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس قدر خوبصورت عورت سے مال حاصل ہوگا جس قدر خواب میں خوبصورت ہرن دیکھے گا ہرن کا گوشت دیکھے گا اس قدر خوبصورت عورت سے مال حاصل کرے گا۔
اگر کسی نے خواب میں مرغی کا گوشت دیکھا ہے یا کھایا ہےتو اس کی تعبیر یہ ہے کہ کنیز یا خادم کی طرف سے مال ملے گا آپ کی کوئی کنیز ہے کوئی خادمہ ہے کوئی لونڈی ہے یا آپ کا کوئی ملازم ہے کوئی خادمہ ہے اس کی طرف سے آپ کو مال ملے گا۔