خواب میں نکاح دیکھنا

 خواب کے اندر انسان اگر اپنا نکاح دیکھے تو اس کی کیا تبیر ہو سکتی ہے؟خواب کے اندر کوئی انسان اپنا نکاح دیکھتا ہے تو یہ مال و دولت کی علامت ہے۔ اسے اللہ رب العالمین مال و دولت سے نوازیں گے۔ بہت زیادہ دولت دیں گے۔

قرآن مجید کی صورت نور کی ایک آیت ہے اللہ فرماتے ہیں: “ان کی شادیاں کر دو اگر یہ فقیر ہوں گے تو اللہ ان کو غنی کر دے گا” اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے اگر کوئی بندہ فقیر ہے، غریب ہے تو اسے دوسری شادی بھی کر لینی چاہیے اس سے اللہ بندے کو غنی کر دیتا ہے۔

خواب میں اپنی شادی اپنا نکاح دیکھنا اس شخص کو اللہ رب العالمین مال و دولت سے نوازیں گے اور اسی طرح اگر کوئی آدمی یہ دیکھے کہ خواب کے اندر کسی یہودی عورت سے اس کا نکاح ہوتا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے معاملات میں اس کے عمل میں ایسے پیشہ ورانہ لوگ داخل ہوں گے جو بدکار قسم کے لوگ ہیں۔

اگر کوئی آدمی کسی عیسائی عورت سے شادی کرتا ہےتو یہ اس کے دیندار ہونے کی علامت ہے یہ دین کی طرف آئے گا۔

 اگر کوئی آدمی کسی زانی عورت کے ساتھ نکاح ہوتا ہوا دیکھتا ہے تو اللہ سورۃ نور کی دوسری آیات میں فرماتے ہیں: “زانی مرد زانی عورت کے لئے اور یا وہ کسی مشرکہ کے ساتھ نکاح کرے مومن کے ساتھ نکاح نہ کرے” تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ یہ بندہ خود زانی ہے اور یہ اپنے اس کام کو چھوڑ دے گا لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “میں نے روز محشر جہنم کے اندر بہت زیادہ ایسے لوگ دیکھے تھے جو مرد و خواتین برہنہ تھے پوچھا کہ یہ کون ہیں فرمایا یہ وہ لوگ ہیں جو دنیا کے اندر زنا کیا کرتے تھے”

اگر کوئی آدمی خواب کے اندر دیکھے کہ اس نے کسی مسلمان عورت سے شادی کی ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ رب العالمین اس کو کاروبار دیں گے جس میں اس کو بڑا نفع ملے

نظرِ بد سے متاثر انسان کو کس طرح کے خواب آتے ہیں

 نظرِ بد سے متاثر انسان کس طرح کے خواب دیکھتا ہے۔ ویسے تو ہر  انسان اپنی زندگی میں کوئی بھی خواب دیکھ سکتا ہے۔ اچھے خواب بھی اور برے خواب بھی۔  لیکن کچھ خواب ایسے ہوتے ہیں جو کہ انسان بار باردیکھتا ہے۔نظرِ بد سے متاثر انسان کو بھی بہت سارے خواب آ سکتے ہیں …

Read more

خواب میں گھر دیکھنے کی تعبیر

 خواب میں اپنا یا کسی اور کا خوبصورت گھر دیکھنےکی مختلف صورتیں ہیں اور ان کی مختلف تعبیریں ہیں۔ خواب میں اپنا خوبصورت گھر دیکھنا خوشی ملنے، فائدہ حاصل ہونے، مال و نعمت بے شمار حاصل ہونے کی علامت ہے۔ خواب میں نیا خوبصورت گھر دیکھنا اگر کسی مرد نے یا عورت نے ایک خوبصورت …

Read more

خواب میں سانپ دیکھنے کی سات تعبیریں

خواب کے اندرسانپ دیکھنے کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے؟ حدیث میں آتا ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب آپ سانپ کو  یا موزی چیز کو دیکھتے ہیں  تو فورا مارنا شروع نہ کر دیں بلکہ اس کو پہلے کہیں کہ چلی جاؤ اگر وہ نہیں جاتا اسے پھر کہیں …

Read more