خواب میں توبہ و استغفار کرنے کی مکمل تعبیریں

خواب میں توبہ اور استغفار کرنے کی مختلف صورتیں ہیں اور ان کی مختلف تعبیریں ہیں۔خواب میں توبہ کرنا دلی مراد پوری ہونے، توبہ قبول ہونے، اولاد ملنے کی علامت ہے۔ خواب میں کسی کافر کا توبہ کرنا اس کے مسلمان ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

 

 

ماہر تعبیر حضرت محمد ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی انسان خواب میں دیکھے کہ اس نے توبہ کی ہے تو دلیل ہے کہ سب گناہوں اور نافرمانیوں سے وہ شرمندہ ہوگا پشیمان ہوگا اور اللہ پاک کی رضا اور خوشنودی کو حاصل کرنے والا بنے گا اور آخرت کو طلب کرنے والا ہوگا۔

 

 

ماہر تعبیر حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ خواب میں توبہ کرنا چار وجہ پر ہے۔ نمبر ایک گناہ پر شرمندگی۔ نمبر دو اللہ پاک کی رضا حاصل ہونا۔ نمبر تین راہ آخرت اختیار کرنا۔ نمبر چار سعادت اور نیک بختی کا ملنا۔ اگر کوئی انسان خواب میں استغفار کرتے ہوئے دیکھتا ہے تو یہ مال ملنے، اللہ پاک کی بخشش نصیب ہونے، بیٹا ملنے، گناہوں سے توبہ کرنے کی علامت ہے۔

خواب میں دعا مانگنے کے تعبیر

Interpretation of Praying in Dream

Interpretation of Asking for forgiveness in Dream