موت سے چند دن پہلے انسان کو یہ ایک خواب ضرور آتا ہے
موت سے چند دن پہلے انسان کو یہ ایک خواب ضرور آتا ہے۔ حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کرم اللہ وجہ الكریم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا یا حضرت میرا ایک دوست تھا جس کا آج انتقال ہو چکا ہے۔ وہ دوست کافی عرصے سے ایسی ایسی باتیں کرتا تھا جس سےمحسوس ہوتا تھا کہ شاید اسے اپنی موت کے قریب ہونے کا علم ہو چکا ہے کہ انہی دنوں کے اندر اندر میری موت واقع ہونے والی ہے۔
حضرت میں کافی دور سے آپ کے پاس چل کر آیا ہوں مجھے بتائیں کہ کیا انسان کو پتا چل سکتا ہے مرنے سے پہلےکہ وہ واقعی انہی دنوں کے اندر مرنے والا ہے۔ اس سوال پر حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کرم اللہ وجہ الكریم نےفرمایا اے خدا کے بندے یاد رکھنا اللہ تعالی نے عالمِ ملکوت اور عالمِ ارواح کے اندر ایک ایسی چیز رکھی ہے جو انسان کو اس پر آنے والی تمام آفات، مصیبتوں بیماریوں سے آگاہ کرتی رہتی ہے۔
انسان کو خواب کی ذریعے پہلے ہی بتا دیتی ہے کہ تیرے اوپر یہ پریشانی آنے والی ہیں۔ موت انسان کو ختم کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ انسان کو ایک زندگی سے دوسری زندگی کی طرف لے جانے کا نام موت ہے۔ اللہ تعالی انسان کے اندر سے موت کے ڈر کو ختم کرنے کے لیے اس کو الہامی خواب دکھاتا ہے۔
پوچھا گیا یا علی موت سے پہلے جو خواب آتے ہیں ان خواب کے اندر کے مناظر کیا ہوتے ہیں۔ انسان خواب میں کیا کچھ دیکھتا ہے۔ حضرت سیدنا علی نے فرمایا انسان خواب میں دیکھتا ہے کہ وہ مردوں کے ساتھ سفر کر رہا ہے کہیں لمبے سفر کو جا رہا ہے یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے ساتھ یہ اکثر سفر کیا کرتا تھا۔یہ وہ لوگ ہیں جو آج سے کچھ عرصہ پہلے اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے سفید کپڑے پہنے ہوئے ہوتے ہیں اب وہ مرے ہوئے لوگ اسے کہتے ہیں کہ عنقریب تیرا سفر ختم ہونے والا ہے۔جلد از جلد تم ہمارے پاس آنے والے ہو تمہارا یہ سفر ختم ہونے والا ہے۔
یہ سننے کے بعد اس شخص نے کہا یا علی ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ یہ جو ہم نے خواب دیکھا ہے یہ الہامی خواب ہے یا شیطانی خواب ہے۔حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ جب تم خواب دیکھنے کے بعد کانپ جاؤ، ڈر جاؤ، تمہارا دل لرزنے لگے، تمہیں پیاس لگنے لگے تو یقین کر لینا یہ خواب شیطانی خواب ہے۔ یہ الہامی خواب نہیں ہے۔
اور فرمایاکہ اگر یہ خواب دیکھنے کے بعد جب تمہیں حوصلہ ملے جب تمہاری ہمت بڑھنے لگے یہ خواب تمہیں توبہ کرنے پر مجبور کر دے، یہ خواب تمہیں سچ بولنے پر مجبور کر دے، یہ خواب تمہیں نمازی بنا دے، یہ خواب تمہیں قرآن پڑھنے پر مجبور کر دے، یہ خواب تمہیں صراط مستقیم پر چلنے پر مجبور کر دے تو پکا یقین کر لینا یہ الہامی خواب ہے۔ واقعی یہ سچا خواب ہے۔ تم جلد از جلد اس دنیا فانی سے رخصت ہونے والے ہو۔