خواب میں کچا گوشت دیکھنے اور کھانے کی تعبیر

خواب کے اندر کچا گوشت دیکھنا بیمار ہونے، سخت مصیبت میں مبتلا ہونے، بھائیوں سے رنج اٹھانے کی علامت ہے۔ خواب دیکھنے والے کو چاہیے کہ صدقہ کریں کیونکہ صدقہ آنے والی مصیبت کو ٹال دیتا ہے۔

 

various types of fresh meat: pork, beef, turkey and chicken on a wooden table, top view

 

خواب کے اندر کچا گوشت کھانا کسی رشتہ دار یا بھائی یا کسی غیر کی غیبت اور چغلی کرنے کی علامت ہے۔ خواب کے اندر گوشت کو فروخت کرنا سولی پر چڑھنے یا قتل ہونے کی علامت ہے۔ خواب دیکھنے والے کو چاہیے کہ صدقہ کریں۔ خواب کے اندر گوشت دیکھنے والے کو گوشت بیچتے ہوئے دیکھنا بے خوف ہونے، شہرت پانے اور دشمنوں پر کامیابی کی دلیل ہے۔

 

 

خواب کے اندر کسی قصاب سے یعنی قصائی سے گوشت لینا بیماری، ویرانی اور کاروبار میں نقصان ہونے کی علامت ہے۔ خواب کے اندر گائے کا گوشت کھانا خوف سے امن کی دلیل ہے، بیٹا پیدا ہونے کی علامت ہے۔خواب کے اندر مچھلی کا گوشت کھانا عورت کے مال سے کچھ کھانے کی علامت ہے۔ خواب کے اندر مرغ کا گوشت کھانا کسی مرد کا مال کھانے کی علامت ہے۔ خواب کے اندر مرغی کا گوشت کھانا نوکر یا نوکرانی کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے۔

 

Interpretation of Eating Meat in Dream

Interpretation of Eating Chicken in Dream