پانچ خواب جو بھی دیکھ لے وہ اللہ کے بہت قریب ہوتا ہے

پانچ خواب جو عورت بھی دیکھ لے وہ اللہ کے بہت قریب ہوتی ہے یا ان میں سے ایک خواب بھی دیکھیں تو وہ عورت دنیا میں ہی خوش ہو جائے۔ ایسے خوابوں کا ذکر کریں گے جس بھی اللہ کے نیک بندے اور بندی کو یہ خواب آ جائے تو سمجھ لیں کہ وہ اللہ کے بہت قریب ہیں اور اللہ تعالی نے ان کو منتخب کر لیا ہے۔

 خواب کی تین قسمیں ہوتی ہیں۔ ایک خواب شیطانی خواب ہوتا ہے دوسرے نمبر پر نفسانی خواب ہوتا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر رحمانی خواب ہوتا ہے۔ اس بات کا علم آپ کو ہونا چاہیے کہ یہ تین خوابوں کی قسموں کے معنی کیا ہیں؟ ان کا مقصد کیا اور یہ کن لوگوں کو آتے ہیں؟

اللہ نے جس وقت ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نبوت عطا فرمائی تو اس امت کواللہ رب العزت کی جانب سے نبوت میں سے چالیسواں حصہ یعنی سچے خواب امت کو عطا فرماۓ ہیں۔

ایساشخص جو خواب کی حالت میں اللہ کے کسی ولی کو دیکھتا ہے۔  اگر خواب کی حالت میں کوئی شخص صحابہ کرام کو دیکھتا ہے یا اگر خواب کی حالت میں نبیوں کو دیکھتا ہے کوئی بھی نبی حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک تو یہ بھی ایک اچھی دلیل ہے۔ خواب کی حالت میں اگر آپ درود شریف پڑھ رہے ہیں یا کوئی درود شریف کی محفل ہے اس کے اندر آپ بیٹھے ہوئے ہیں اگر آپ خواب میں آسمانوں کی سیر کر رہے ہیں تو یہ بھی ایک اچھی خبر ہے۔ خواب کی حالت میں اگر آپ پل صراط سے گزر رہے ہیں۔

خواب کی حالت میں اگر روزہ رکھا ہوا ہے۔ خواب کی حالت میں اگر نماز پڑھ رہے ہیں۔ خواب کی حالت میں اگر قرآن پاک پڑھ رہے ہیں یا خواب کی حالت میں کوئی نیک کام کر رہے ہیں تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ اللہ کی نیک بندی ہیں۔

اب یہ بھی جان لیں اگر پہلے آپ کا لگاؤ اسلام کی جانب بہت زیادہ نہیں ہے اور ایک نارمل دنیاوی زندگی بھی گزار رہے ہیں ان میں سے کوئی ایک خواب آپ کو دکھائی دیتا ہے تو سمجھ جائیں کہ آپ پر اللہ کی خاص نظر رحمت ہونے والی ہے اور آپ کو ایک خاص مقام مرتبہ ملنے والا ہے۔

اس دنیا کے اندر بھی لوگ آپ کی عزت کریں گے اور آخرت میں بھی آپ کا مقام بلند ہو جائے گا اور جہاں جہاں آپ کا قدم ہوگا وہاں اللہ کی رحمت ہوتی جائے گی۔ دنیا کی ہر خواہش آپ کے تابع ہونا شروع ہو جائے گی اگر ان میں سے کوئی بھی ایک خواب آپ کو آتا ہے تو۔

صبح اٹھتے ہی اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہو جاؤ کہ اللہ نے آپ کو کسی مقام کیلئے چن لیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبریل علیہ السلام کو بلاتا ہے اور فرماتا ہے میں فلاں سے محبت کرتا ہوں تم بھی اس سے محبت کرو چنانچہ جبریل علیہ السلام بھی محبت کرنے لگتے ہیں۔ آسمان میں اعلان کرتے ہوئے کہتے ہیں اللہ فلاں سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو چنانچہ اس سے آسمان والے بھی محبت کرنے لگتے ہیں پھر اس کے لئے زمین میں قبولیت لگا دی جاتی ہے۔

:نمبر ایک خواب میں قرآن پاک پڑھنا

اگر آپ خواب میں قرآن مجید پڑھ رہے ہیں تو آپ اللہ کے بہت ہی نیک بندے ہیں اللہ پاک آپ کو عنقریب بہت عزت دینے والا ہے اور آپ کا رتبہ اور شان اللہ بلندیوں کے طرف لے کر جا رہا ہے۔ اللہ پاک آپ سے راضی ہو چکا ہے اگر خواب کے حالت میں قرآن مجید پڑھ رہے ہیں تو آپ کی عزت آپ کی صفائی آپ کی شان دنیا کی نظر میں اللہ کی نظر میں بہت ہی عالی ہے۔

:نمبر دو خواب میں نہانا

اگر آپ خواب کی حالت میں نہا رہے ہیں تو یہ بھی بہت اچھی بات ہے اور ویسے بھی جب آپ نہاتے ہیں تو آپ دیکھیں کہ آپ کی غلاظت دور ہوتی ہے گندگی دور ہوتی ہے آپ کا جسم پاک اور صاف ہوتا ہے۔ جب آپ نہا کر باہر نکلتے ہیں تو بہت تازہ ترین محسوس کرتے ہیں اور آپ کا دن بھی بہت اچھا گزر جاتا ہے۔ خواب کی حالت میں جب آپ یہ دیکھیں کہ آپ نہا رہے ہیں تو آپ سمجھ جائیں کہ اللہ رب العزت آپ سے گندگی دور کر رہا ہے۔

:نمبر تین جاۓ نماز پر بیٹھ کر رونا

اگر آپ جاۓ نمازپر بیٹھے ہیں اور رو رہے ہیں اللہ رب العزت سے دعائیں مانگ رہے ہیں اور اللہ کے سامنے زار و قطار رو رہے ہیں۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ اللہ سے مانگ رہے ہیں اور اللہ پاک آپ کو دے رہا ہے کیونکہ اللہ جس آدمی سے راضی ہو جاتا ہے تو یہ خواب انہی بندوں کو نظر آتا ہے جن کو اللہ پسند کرتا ہے جن سے اللہ محبت فرماتا ہے۔

جب سب لوگ سو جاتے ہیں جو لوگ اٹھ کر اللہ کی عبادت کرتے ہیں اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہیں تو اللہ ایسے لوگوں کی تمام دعائیں قبول فرماتا ہے اور ان لوگوں کو اپنے خاص بندوں میں شامل کر لیتا ہے تاکہ ان لوگوں کو یہ پتا چل سکے کہ اللہ ان سے راضی ہے۔