آج ہم ایسے بارہ خوابوں کا ذکر کریں گےجو اللہ پاک کے ولی ہونے کی علامت اور نشانی ہیں۔اگر کوئی مرد یا عورت ان بارہ خوابوں میں سے کوئی ایک خواب بھی دیکھ لے تو وہ اللہ تعالیٰ کا قریب ترین برگزیدہ بندہ ہوتا ہے۔ اللہ کا ولی ہوتا ہے۔
حضرت محمد ﷺکی خواب کے اندر زیارت کرنا
حضرت محمد ﷺکی خواب کے اندر زیارت کرنایا ان پر درود و سلام خواب کے اندر بھیجنا۔اب اگر کوئی انسان مرد یا عورت ایسا خواب دیکھتے ہیں تو وہ اللہ تعالیٰ کا قریب ترین بندہ ہوتا ہے۔اللہ پاک کا ولی اور برگزیدہ بندہ ہوتا ہے۔کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب کے اندر زیارت کرنااللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کی علامت اور دلیل ہوتا ہے۔
:صحابہ کرام اہل بیت کی زیارت کرنا
یہ خواب بھی بہت عمدہ اور مبارک اور اعلی خواب ہے۔یہ بھی اللہ پاک کا پسندیدہ اور ولی ہونے کی علامت اور دلیل ہوتا ہے۔
:کسی اللہ کے ولی کی زیارت کرنا
کسی اللہ کے نیک ولی کی زیارت کرنا اور اس کو دیکھنا یہ خیر و برکت حاصل ہونے دین میں کامل ہونےخوشحالی پانے اور اللہ پاک کا ولی ہونے کی علامت اور دلیل ہے۔
:کسی نبی کی زیارت کرنا
ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء میں سے کسی بھی نبی کی خواب کے اندر زیارت کرنایا ان سے خواب میں بات کرنامبارک اور بہترین خواب ہے۔یہ خواب جو دیکھتا ہے وہ اللہ پاک کا نیک، برگزیدہ، قریب ترین اور ولی اللہ بندہ ہوتا ہے۔
:توبہ اور استغفار کرنا
یہ خواب بھی انسان کو اللہ پاک کا محبوب مقرب اور برگزیدہ بندہ بنا دیتا ہے۔ یہ بھی اللہ پاک کو راضی کرنےاللہ پاک کے راضی ہونے اور اللہ پاک کے ولی ہونے کی نشانی ہوتا ہے۔
:درود شریف پڑھنا
یہ دین میں ترقی ہونے، دلی مقاصد کا پورا ہونا، دین اور دنیا کی نعمتیں ملنااللہ پاک کا پسندیدہ اور ولی بندہ ہونے کی علامت اور دلیل ہے۔
:آسمان میں اڑنا
آسمان کی سیر کرنا یہ بھی غیب سے دلی مقصد اور دلی مراد حاصل ہونے کی علامت ہے۔عزت بزرگی پانے خیر اور بہتری ملنے کی علامت ہے۔
:قرآن مجید کی خواب میں تلاوت کرنا
قرآن مجید کو دیکھنا، قرآن مجید کو چومنا، بوسا لینایہ بھی بہت زیادہ عمدہ اور مبارک خواب ہے۔اللہ پاک ایسے بندے سے نیکی کا کام لیں گےاور اس کو عزت و مرتبہ بلند کریں گے اور عزت سے نوازیں گے۔ یہ بھی اللہ کا ولی ہونے کی علامت ہے ۔
:پل صراط کو دیکھنا
یہ بھی سیدھے راستے پر چلنے، مشکلات سے چھٹکارہ پانے، گناہوں سے بچنے،اللہ تعالیٰ کا مقرب اور قریبی پسندیدہ ترین بندہ ہونے کی علامت ہوتا ہے۔
:کسی بڑے بزرگ یا عالم دین کی زیارت کرنا
یہ بھی اللہ کا نیک ولی اللہ ہونے کی علامت ہوتا ہے اور گناہوں سے توبہ کرنے نیک اور دیندار ہونے کی نشانی ہوتا ہے۔
:حضور پاک ﷺ کے روزہ اتحر کی زیارت کرنا
حج اور عمرہ کرنا متقی اور پرہیزگار ہونے کی علامت اور دلیل ہے۔خواب میں روزہ دیکھنا یا حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنایہ دونوں چیزیں اللہ کا ولی ہونے کی علامت ہوتی ہے۔
:اللہ پاک کے ڈر سےرونا
یہ بھی اللہ پاک کے فضل و کرم رحمت اور گناہ کے بخشے جانے کی علامت اور دلیل ہوتی ہے۔ اللہ کے ڈر سے رونا اور آنسوں بہانااللہ کا ولی اور پسندیدہ بندہ ہونے کی علامت ہوتی ہے۔