رات سوتے وقت تین بار پڑھ لیں۔۔ جس نے جادو کیا ہے اس کا چہرہ نظر آ جائے گا!!

جادو برحق ہے جادو ہو جاتا ہے۔ اور جادو ہونے کی وجہ کیا ہے؟؟ اس کی وجہ ہماری ناپاکی ہے جو لوگ ناپاک رہتے ہیں بے وضو رہتے ہیں وہ اکثر ایسی مصیبتوں میں ایسی مشکلات میں گھر جاتے ہیں کہ ان پہ جادو ہو جاتے ہیں اور حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ جادوگر مرتد سے بھی زیادہ بدترین ہے۔ جو مرتد ہے وہ تو لوگوں کو تنگ نہیں کرتا وہ اسلام سے پھر گیا ہے تو وہ گنہگار ہے لیکن جو جادوگر ہے وہ کئی لوگوں کو تنگ کرتا ہے اور اللہ رب العزت کو نہیں مانتا اللہ کے رسول کو نہیں مانتا اللہ کی کتابوں کو نہیں مانتا وہ شیطان اور شیطان کی اولاد سے مدد مانگتا ہے اور اللہ کا اور اللہ کے رسول کا انکار کرتا ہے۔ اور ان کی گستاخی کرتا ہے۔

تو حضرت امام اعظم ابو حنیفہ کے نزدیک جادوگر بہت ہی بدترین شخص ہے اور حضرت علی المرتضی شیر خدا رضی اللہ تعالی عنہ کے دور میں جب جادو عروج پہ تھا تو اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ قران کریم کو الٹا لکھتے ہیں یا غلاظت کے ساتھ سیاہی کے ساتھ ناپاک چیزوں کے ساتھ قران پاک کو لکھتے ہیں تو یہ بہت برا عمل ہے اور بہت ہی نجس عمل ہے ایسے کرنے والا انسان دائرہ اسلام سے خارج ہے اور اس کا جنازہ بھی نہیں پڑھا جائے گا اس کو قبرستان میں دفن بھی نہیں کیا جائے گا بہت برا انسان ہے بہت برا شخص ہے۔

تو جب حضرت علی المرتضی شیر علیہ السلام کے دور میں آپ نے جادوگروں کے بارے میں دیکھا اور سنا تو آپ نے ایک ایک کو پکڑ کے اس کی گردن اڑائی اور سزا دی اور بہت سے جادوگر مارے گئے۔ تو جادوگر برحق ہے جادو کرنے والے بھی ہیں اور جادو کروانے والے بھی ہیں اور ہر بات پہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اب رشتہ نہیں ہو رہا تو جادو کی وجہ سے نہیں ہو رہا سستی کی وجہ سے آپ دکان پہ جاتے نہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہمارے جادو کی وجہ سے دکان نہیں چلتی یا کوئی اور وجہ ہے یا موسمی بخار ہے یا موسم کی وجہ سے یا بد پرہیزی کی وجہ سے ہمیں کوئی بیماری لاحق ہو گئی ہے اور ہم کہتے ہیں جادو ہے ہر چیز جادو نہیں ہے اور ہر اور اگر ایسا ہو تو اللہ رب العزت نے کائنات کو بنا کے جادوگروں کے حوالے کر دیا ایسا نہیں ہے اللہ رب العزت نے پورا نظام بنایا ہے پورا نظام اللہ رب العزت خود چلا رہا ہے۔

 

 

ہاں کچھ جادو کی علامات ہیں کچھ چیزیں ہیں اگر آپ میں وہ ظاہر ہو رہی ہیں اور بار بار ان کا ہونا جادو کی علامات ہیں پھر ان کا علاج کریں پھر ان کا توڑ کریں اور ویسے ہی ہر بات کو جادو کہہ دینا یہ بہت بری بات ہے ایسا نہیں ہے آپ پاک رہیں صاف رہیں اللہ رب العزت کا ذکر کریں اللہ کو یاد کریں تو آپ کو جادو نہیں ہوگا تو جادو کی جو علامات ہیں ابتدائی علامات ہیں وہ ہیں جانور دیکھنا خواب میں جنگلی جانور نظر آنا کتا بلی شیر اس طرح کی اور چیزیں جیسے ڈراونے خواب آنا اور انسان کو چھپکلی نظر آنا سانپ نظر آنا اور کچھ چیزیں ایسی ہیں جو انسان کا پیچھا کر رہی ہیں اور انسان کو ایسے محسوس ہوتا ہے اور انسان کے سر میں درد رہنا اور جب سویا ہے تو سونے کے بعد اس کو تھکاوٹ محسوس ہو رہی ہے فریش نہیں ہے تو یہ جادو کی علامات ہیں۔

Advertisements

اور اگر یہ علامات آپ کو زیادہ دنوں سے ہیں تو پھر آپ سوچیں کہ آپ کے اوپر جادو ہو چکا ہے پھر اس کا علاج کروائیں اور اگر چھوٹی سی وجہ سے بخار ہو گیا یا نزلہ زکام ہو گیا یا آپ کو چھوٹی سی پریشانی آگئی اور وہ ایک لمحے کے لیے پریشانی ہے چند منٹوں کے لیے چند دنوں کے لیے پریشانی ہے تو وہ جادو نہیں ہے جادو کے لیے مستقل ہونا بخار ہے تو مستقل بخار ہوگا اگر پریشانی ہے تو مستقل پریشانی ہوگی تو پھر وہ جادو کی علامات ہیں اور یہ ابتدائی علامات ہیں اسی طرح اگر انسان کو چکر آتے ہیں دن میں پریشان رہتا ہے سوچیں آتی ہیں وسوسے آتے ہیں اور ہر وقت وہ پریشان رہتا ہے کسی چیز کے بارے میں سوچتا ہے کبھی اللہ کے بارے میں سوچتا ہے کبھی اللہ کے رسول کے بارے میں سوچتا ہے تو وہ چیزیں جو منفی خیالات ہیں اور اس سے دل دماغ سے جاتے نہیں تو یہ جادو کی علامت جادو کی نشانی ہے اور سر میں کوئی چیز چبھتی ہے یا سر میں کندھوں میں انسان کی کمر میں پاؤں میں اور گھٹنوں میں اور انسان کے جوڑوں پہ بوجھ محسوس ہوتا ہے۔

اور ہر وقت وہ تنگ رہتا ہے پریشان رہتا ہے تو یہ جادو کا اگلا مرحلہ ہے دوسرا مرحلہ ہے تو یہاں پہ موت بھی ب ہو سکتی ہے اور ایسا اگر ہو جائے تو پھر آپ فوراً اس کا علاج کروائیں کسی ماہر معالج کے پاس جائیں جو جادو کا توڑ کریں اور جادو کا توڑ بہت ضروری ہے اگر آپ ایسی حالت میں رہے تو آپ مر سکتے ہیں آپ کے ساتھ کوئی مر سکتے ہیں آپ کے ساتھ کوئی ایسا معاملہ پیش ہو سکتا ہے اور آپ کو پتہ ہی نہیں چلے گا اور ایسی بیماری جس کی رپورٹ ٹھیک ہوں تو وہ جادو کی علامت ہے اور رشتے نہ آتے ہوں تو جادو کی علامت ہے اولاد نہ ہوتی ہو یعنی کافی عرصے سے شادی شدہ جوڑا ہے لیکن رپورٹیں ٹھیک ہیں اس کے باوجود اولاد نہیں ہو رہی تو یہ جادو کی علامت ہے۔

انسان بیمار ہے اور بیماری کی رپورٹیں ٹھیک ہیں وہ کوئی چیز رپورٹ میں نہیں آرہی تو یہ جادو کی علامت ہے اسی طرح اور میاں بیوی کے ازدواجی تعلقات ہیں ان میں پریشانی ہے انسان کو اپنے بہن بھائیوں سے نفرت ہے یا کسی شخص کو دیکھتے ہیں تو دیکھتے ہی اسے غصہ آتا ہے خوف آتا ہے پریشانی ہو جاتی ہے تو یہ بھی جادو کی علامت ہے تو اگر ایسی علامات ظاہر ہو جائیں تو پھر آپ اس کا علاج کروائیں اور علاج قران و حدیث میں موجود ہے سرکار علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا جس شخص پر جادو ہو جائے یا جادو کی علامات ہو جائیں اسے محسوس ہو کہ میرے اوپر جادو ہے تو وہ سورہ بقرہ کی تلاوت کرے یہ وہ سورت ہے کہ اللہ رب العزت نے اس میں بہت سارے فضائل اور فوائد رکھ دیے ہیں کہ جو شخص جادو زدہ ہے جس کے اوپر جادو ہے آسیب ہے پری ہے جنات ہیں جنات کا سایہ ہے یا ایسی مشکلات میں ہے کہ اس کا کوئی علاج نہیں وہ دوائی بھی لیتا ہے پرہیز بھی کر رہا ہے لیکن وہ ٹھیک نہیں ہو رہا تو سورہ بقرہ کی تلاوت کریں اور سورہ بقرہ کو ہر رات کو پڑھ کے سوئے اور اپنے پانی پہ دم کرے اپنے جسم پہ دم کرے اور اپنے گھر میں چاروں کونوں میں پھونک مارے اور وہ پانی اپنے چاروں کونوں پہ چھڑکے تو انشاءاللہ جادو ختم ہو جائے گا اور یہ بہت ہی مجرب وظیفہ ہے اور بہت سے لوگوں نے جادو کے لیے یہ وظیفہ کیا عمل کیا تو اللہ رب العزت نے ہر ایک کو شفا دی۔

اگر آپ میں سے کوئی بھائی کوئی بہن کوئی رشتہ دار کوئی آپ کا جاننے والا چاہنے والا ان پریشانیوں میں مبتلا ہے ان کے ساتھ ایسی علامات ہیں وہ بھی سورہ بقرہ کا وظیفہ کریں ورد کریں انشاءاللہ اللہ رب العزت اپ کو مایوس نہیں کریں گے۔

Advertisements