خواب میں قبرستان دیکھنا یہ بہت سارے لوگوں کے سوالات میں سے ایک سوال ہے اس کی مختلف صورتیں ہیں۔ اگر انسان قبرستان میں جاتا ہے دیکھتا ہے اور ڈرتا ہے اس کی اور تعبیر ہے خود کو قبر میں دیکھتا ہے اور خوف زدہ ہو رہا ہے اس کی اور تعبیر ہے.
:قبرستان کو دیکھ کر خوف زدہ ہونا
اگر کوئی شخص خواب میں قبرستان کو دیکھتا ہے اور اس کے دل میں خوف پیدا ہوتا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ یہ امن سکون کی طرف علامت ہے۔ اس شخص کو امن اور سکون ملے گا۔
:اپنے آپ کو قبر میں دیکھنا
اگر کوئی خواب میں خود کو قبر میں دیکھتا ہےیا قبر دیکھتا ہے کہ اس کے لئے نکالی جا رہی ہے اور لوگ اس کو دفنانے کی تیاری کر رہے ہیں تو اس خواب کی دو تعبیریں ہیں۔ اگر وہ انسان نمازی ہے اس کے لئے یہ اچھا خواب اس لحاظ سے ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا خوف ختم کر رہے ہیں یہ اس کی تعبیر ہے کہ وہ جس رستے پہ چل رہا ہے وہ کامیابی کا رستہ ہے۔
اوار اگر بے نمازی شخص کو اس طرح کے خواب آۓ جیسے کہ وہ قبر میں ڈالا گیا ہے اور وہ چیخ رہا ہے چلا رہا ہے نکلنے کو کوشش کر رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ کی طرف سے اس کو اشارہ ہوتا ہے کہ اپنے اعمال کو بہتر کر لے۔
:رشتدار کی قبر کو دیکھنا
کسی اپنے رشتدار عزیز کو دیکھنا کہ اس کی قبر کھلی ہوئی ہے اور اس کا چہرہ روشن ہے یا چہرہ اس کا کفن میں ہےتو یہ اس کے لئے اچھا ہے یہ برا خواب نہیں ہے یہ اس کے لئے جو بھی آپ کوئی عمل کر رہے ہیں اس کو فائدہ پہنچ رہا ہےآپ نےاس عمل کو جاری رکھنا ہے۔
:فوت شدہ انسان کو روتے دیکھنا
فوت شدہ کو روتے دیکھنا قبر میں رو رہا ہے یا قبرستان میں رو رہا ہے تو یہ اچھا خواب نہیں ہے اس کے لئے اس میں اس کے معاملات کو دیکھنا ہوگا اس کے لئے استغفار کی بھی ضرورت ہے صدقے کی بھی ضرورت ہے اور اس کے لین دین اور ان معاملات پر غور کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
اگر وہ آپ سے کچھ مانگ رہا ہے تو اس کو استغفار کی ضرورت ہے اس کے لئےصدقے کی ضرورت ہے اگر وہ آپ سے کچھ لے گیا تو آپ کو صدقہ کرنا ہوگا یہ آپ کے لئے خطرہ کی علامت ہے یا برا خواب کہہ لیں لیکن اگر وہ آپ سے کچھ لے کے نہیں گیا ویسے آپ سے ملا ہے یا کچھ بھی اس طرح تو پھر ڈرنے والی بات نہیں اکثر مریض کہتے ہیں مجھے میرا فلاں عزیز فوت ہوا ہے وہ دو بار ملا ہے ملنے سے پریشانی والا خواب نہیں ہوتا ہاں اگر وہ اس میں جو عمل کرتا ہے اس سے تعبیر لگائی ۔جاتی ہے کہ یہ کس طرف اشارہ ہے اس کا خوشی کے ساتھ اشارہ ہے یاغمی کے ساتھ اشارہ ہے