خواب میں پان کھانا اور پان دیکھنا کی سچی تعبیریں

اسلامی نقطہ نظر سے خوابوں کی تعبیر ایک اہم علم ہے جس میں خوابوں کی مختلف صورتوں کو سمجھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ خواب میں پان دیکھنا یا پان کھانا ایک خاص اہمیت رکھتا ہے اور اس کی مختلف تعبیریں ہوسکتی ہیں۔ خواب میں پان دیکھنا خواب میں پان دیکھنا عمومی طور پر خوشی …

Read more

خواب میں مختلف قسم کا پھل دیکھنا

 خواب میں مختلف قسم کے پھلوں کو دیکھنا اور ان کو کھانا اس کی مختلف صورتیں ہیں اور ان کی مختلف تعبیریں ہیں۔ مثلا خواب میں آم، انار، انگور، امرود، سیب، کیلا، خربوزہ، تربوز وغیرہ دیکھنا یا اس کو کھانا۔  خواب میں پھل دیکھنا شادی کی علامت ہے۔ خواب میں باغ سے پھل توڑنا، مال …

Read more

خواب میں روضہ رسول کی زیارت کرنا کیسا ہے؟؟؟

خواب میں روضہ رسول دیکھنا نہایت ہی بزرگی اور دین میں ترقی کی علامت ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں روضہ رسول پر اس شخص کو دیکھتا ہے جو فوت ہو چکا ہوتا ہے تو وہ اس کے لیے آخرت کی زندگی آسان ہو چکی ہوتی ہے اور اگر کوئی خواب میں روضہ رسول دیکھتے …

Read more

اگر کوئی شخص آپ سے حسد کرتا ہے تو آپ کو کس طرح کے خواب آتے ہیں

کوئی انسان اگر کسی شخص سے حسد کرے تو اس کو کس طرح کے خواب آتے ہیں؟؟ حاسد شخص وہ ہوتا ہے جو حسد کرتا ہے۔ محسود اس کو کہتے ہیں جس سے لوگ حسد کریں۔ حاسد شخص حسد کر کر کے دوسرے بندے کو بیمار بھی کر دیتا ہے۔ حسد کی وجہ سے اس …

Read more

یہ پانچ کام کرنے والی عورت کا چہرہ مرتے وقت چاند کی طرح چمکتا ہے

عورت کے پانچ کام مرتے وقت اس کا چہرہ روشن کردیتے ہیں عورت کی زندگی میں کیے گئے پانچ عمل ایسے ہیں، جو مرنے کے بعد عورت کا چہرہ روشن کردیتے ہیں، اورمرتے وقت چہرے کا چمکنا اس بات کی علامت ہے کہ اللہ نے اسے بخش دیا ہے۔ حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمت …

Read more

شادی شدہ اور غیر شادی شدہ لڑکی کا خواب میں سانپ دیکھنا

 خواتین اگر خواب میں سانپ کو دیکھیں تو اس کی تعبیر کیا ہوگی؟ خواب میں سانپ کو کسی بھی شکل میں دیکھنا اس کی تعبیر دشمن سے ہے وہ دشمن انسانوں میں سے بھی ہو سکتے ہیں اور جنات میں سے بھی اور پھر جادو کے ذریعے بھی ہو سکتے ہیں اور بغیر جادو کے …

Read more

پانچ خواب جو بھی دیکھ لے وہ اللہ کے بہت قریب ہوتا ہے

پانچ خواب جو عورت بھی دیکھ لے وہ اللہ کے بہت قریب ہوتی ہے یا ان میں سے ایک خواب بھی دیکھیں تو وہ عورت دنیا میں ہی خوش ہو جائے۔ ایسے خوابوں کا ذکر کریں گے جس بھی اللہ کے نیک بندے اور بندی کو یہ خواب آ جائے تو سمجھ لیں کہ وہ …

Read more

جب دولت آنی ہو تو خواب میں یہ 5 چیزیں دکھائی دیتی ہیں

 انسان جو خواب دیکھتا ہے ضروری نہیں کہ وہ خواب ہمیشہ اچھے ہی ہوں بلکہ یہ خواب اکثر اوقات انتہائی عجیب و غریب ہوتے ہیں اور بعض اوقات تو ایسے ہوتے ہیں کہ انسان ان کو بیان کرنے میں بھی شرم محسوس کرتا ہے۔ یاد رہے کہ خواب اچھا ہو یا برا خواب تو خواب …

Read more

خواب میں خوشبو دیکھنے کی تعبیر

جو آدمی خواب کے اندر خوشبو دیکھتا ہے اس خواب کی کیا تعبیر ہے ؟؟پہلی تو بات یہ ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو عورت اور تکیہ اور خوشبو بڑی پسند تھی۔ اور جو بندہ خوشبو لگاتا رہتا ہے اللہ رب العالمین اسے برے خوابوں سے محفوظ کر لیتا ہے۔ …

Read more

خواب میں 25 چیزیں دیکھنا کس چیز کی علامت ہے

خواب میں 25 چیزیں دیکھنا کس چیز کی علامت ہے؟اور ان کی تعبیر کیا ہے؟

:شیر دیکھنا

خواب میں شیر دیکھنا دشمن ہے اگر دیکھے کہ شیر سے لڑائی کی ہے تو مطلب ہے دشمن سے جھگڑا ہوگا اور جس کی جیت دیکھے وہی مراد ہوگا اور اگر دیکھے کہ شیر سے چھپ گیا ہے تو مطلب ہے کہ دشمن سے وہ امن پائے گا۔

:قرآن پاک دیکھنا

خواب میں قرآن پاک دیکھنا اگر دیکھے کہ اس نے قرآن پاک خریدا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو علم اور دانائی نصیب ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس نے قرآن پاک کو جلایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین میں فساد اور خرابی ہے۔ اس کو اصلاح کی ضرورت ہے اور اگر دیکھے کہ وہ قرآن پاک کو اچھے انداز سے پڑھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی آفت سے نکلے گا۔

:چمبیلی کا پھول دیکھنا

خواب میں چمبیلی کا پھول دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمت اللہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ کسی دوست نے اس کو کوئی گلدستہ چمبیلی کا دیا تو دلیل ہے کہ ان کےدرمیان کوئی گفتگو پیش آ جائے اور وہ ایک دوسرے سے جدا ہوئے اور اگر کوئی عورت یہ دیکھے کہ اس نے چمبیلی کے پھول کسی درخت پر سے چنے اور اپنے شوہر کو دیئے تو دلیل ہے کہ شوہر اس کا اس کو طلاق دےگا اور  اگر کوئی دیکھے کہ چمبیلی کے پھول اس نے اپنے غلام کو دیئے تو دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگ جائے گا۔

:چاول دیکھنا

خواب میں چاول دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ مال ملے گا۔ جتنے چاول دیکھے گا اتنا ہی مال نصیب ہوگا اگر دیکھے کہ خواب میں پکے ہوئے چاول کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہوگی۔

:ہدہد دیکھنا

ہدہد ایک مشہور پرندہ ہے۔ جس کے سر پر تاج ہوتا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمت اللہ  نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہدہد عقلمند اور دانا مرد ہونے کی نشانی ہے۔ لوگوں کو پشیدہ باتوں کی خبر دیتا ہے اگر دیکھے کہ اس نے ہدہد پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے دلیل ہے کہ مذکورہ صفت کے آدمی سے اس کی صحبت ہوگی اور اس سے دانائی حاصل کرے گا۔

:پیسے دیکھنا

خواب میں پیسے دیکھنافتنہ ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس پیسہ ہے تو اشارہ ہے کہ کسی کے ساتھ چھگڑا کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے پیسے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو غم ملے گا اور اگر دیکھے کہ پیسے اس نے اپنے گھر سے باہر نکال دیئے ہیں تو اشارہ ہے کہ پریشانی سے نجات پائے گا۔

:کبوتر دیکھنا

کبوترکو خواب میں دیکھنا عورت اور کنیز کو دیکھنا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے ورسان کبوتر پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے دلیل ہے کہ شادی کرے گا۔

:حج کرنا

 خواب میں دیکھے کہ اس نے حج کیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ حقیقت میں حج کرے گا اگر بیمار دیکھے کہ حج کیا ہے تو دلیل ہے کہ بیماری سے شفا پائے گا اور اگر قرض دار دیکھے تو اس کا قرض ادا ہوگا اور اگر مسافر دیکھے تو دلیل ہے کہ وطن سلامتی سے لوٹے گا۔

:وضو کرنا

خواب میں نماز کے لیے وضو کرتے دیکھنا دلیل ہے کہ کام ڈھونڈے گا اور پورا کام پائے گا اور اس کا مقصود حاصل ہوگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے اس نے اپنا ہاتھ اور منہ دھویا ہے دلیل ہے کہ اپنے دوستوں کے لیے مدد چاہے گا اور اس کی مراد حاصل ہوگی۔

:سونے کی کان دیکھنا

خواب میں سونے کی کان دیکھنا ابن سرین رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی پہاڑ کو کھودا اور وہاں ایک کان سونے کی دیکھی تو دلیل ہے کہ وہ حکومت پائے اور اگر خواب دیکھنے والا مسلح و نیکوکار اور پارسہ اور اہل دین ہو تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور حکمت نصیب کرے۔

:چاندی کی کان دیکھنا

اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان چاندی کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت کو زوجیت میں لائے جو کہ با جمال اور مالدار بھی ہوگی اور بعض مفسر کہتے ہیں کہ اس کے ہاں کوئی فرزند پیدا ہوگا۔

:کتا دیکھنا

خواب میں کتا دیکھنا اگر خواب میں کتا دیکھے تو اس بات کی دلیل ہے کہ کوئی مہربان دشمن ہوگا اور اگر دیکھے کہ کتے نے کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے نقصان اٹھائے گا اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس کے کپڑے پھاڑے ہیں تو اس کے مال میں نقصان ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس نے کتے کو مارا ہے تو اشارہ ہے کہ دشمن سے فتح حاصل کرے گا۔

:وحشی جانور دیکھنا

خواب میں وحشی جانور دیکھنا ان میں سے جو نر ہیں مردوں پر دلیل ہے اور جو مادہ ہیں عورتوں پر دلیل ہے۔ حضرت ابن سہرین رحمت اللہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ وحشیوں کا شکار کرتے ہیں یا کسی نے اس کو وحشی کا شکار دیا ہے تو مال اور نعمت اور غنیمت پر دلیل ہے۔

نیکی کرناخواب میں نیکی کرنا دیکھنا حضرت ابن سہرین رحمت اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیکی کرنا دین میں اس قدر قوت والا ہے کہ عذاب آخرت سے نجات پائے گا۔ خاصکر اگر صاحب خواب ایماندار اور پارسہ ہے حضرت ابرہیم قرمانی رحمت اللہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے ساتھ کسی نے نیکی کی ہے اور اس نے اس کو زلیل جانا ہے دلیل ہے کہ سب کاموں میں ناشکر ہوگا۔

:دودھ دیکھنا

خواب میں دودھ دیکھنا اگر خواب میں صاف ستھرا دودھ دیکھے تو اس سے مال کی طرف اشارہ ہے اگر دیکھے کہ دودھ کا ذائقہ خراب ہے یا ترش ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ مال میں نقصان ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس نے تازہ اور صحیح ذائقے والا دودھ پیا ہے تو اشارہ ہے کہ اس کو حلال مال یا علم نصیب ہوگا اور حلال جانور کا دودھ پینا حلال مال کا اشارہ ہے اور حرام جانور کا دودھ پینا حرام مال کا اشارہ ہے۔

:نمک دیکھنا

خواب میں نمک دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نمک دیکھنا  نیک کام ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے نمک ملا ہوا گوشت کھایا ہے تو روزی پر دلیل ہے اور مراد پائے گا اور اگر نمک ملا ہوا لاغر گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔

:شراب پینا

خواب میں شراب پینا حرام مال کی علامت ہے جو کسی جھگڑے اور فتنے سے حاصل کیا جاۓ گا۔

:انگوٹھی کا نگینہ دیکھنا

خواب میں انگوٹھی کا نگینہ دیکھنا حضرت ابن سرین رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگوٹھی کا نگینہ شرف اور بزرگی اور مال ہے اور مرتبے میں نقصان آئے گا یا اس کا فرزند ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگوٹھی کا نگینہ ضائع ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کی بزرگی اور مرتبے میں نقصان آئے گا یا اس کا فرزند مرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بادشاہوں کے لئے نگینہ تاج و ولایت ہے اور عورتوں کے لئے شوہر ہے اور عام لوگوں کے لئے مرتبہ اور نیکی ہے۔

:چاندی دیکھنا

خواب میں چاندی دیکھنا حضرت ابن سیرین رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چاندی آزاد عورتوں پر دلیل ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنے کام سے چاندی لی ہے دلیل ہے کہ اس موضوع ولایت میں کسی عورت سے شادی کرے گا کیونکہ چاندی عورتوں کی ذات ہے اور اگر دیکھے چاندی کی کان میں گیا ہے اور چاندی نکالی ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔

:روٹی دیکھنا

خواب میں روٹی دیکھنا اگر خواب میں روٹیاں دیکھے تو اشارہ ہے کہ مال حلال ملے گا بغیر محنت کے اور ساف ستھری روٹیاں دیکھنا اشارہ ہے کہ خوشیاں نصیب ہوں گی اور اگر خواب میں خشک اور گندی روٹیاں دیکھے تو اشارہ ہے کہ قحط اور تنگی دیکھے گا۔

:کینچی دیکھنا

خواب میں کینچی دیکھنا اس بات کی دلیل ہے کہ کچھ نہ کچھ تقسیم کرے گا اور اگر دیکھے کہ سر کے بال یا کپڑا کینچی سے کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ نیک ہوگا اور دیکھے کہ کسی نے کینچی دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا ہوگا۔